امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے فوراً بعد ایران پر حملے کیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ خوش نہیں، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بھی بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امریکی پائلٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
امریکی صدر نے ایرانی جوہری تنصیب کی تباہی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنے پر امریکی نیوز چینلز پر کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔