پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

image

پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل قومی جوڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے پہلا گیم سخت مقابلے کے بعد 11-10 سے گنوا دیا۔

تاہم ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور پاکستان کی جیت کا اسکور دس گیارہ، گیارہ نو اور گیارہ نو رہا۔

قومی ٹیم کی اس جیت سے ایشین اسکواش میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

اب جمعرات کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، جسے شائقین ایک بڑے اور سنسنی خیز ٹاکرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کھیلتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.