سکھر: اوباڑو کے علاقے راونتی کی کچی آبادی میں دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
اوباڑو پولیس کے مطابق راونتی کچے کے علاقے میں سیلرا - دھونڈھو برادری کے مابین دیرینہ خونی تنازعہ ایک بار پھر بھڑک اٹھا ہے۔
فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں عبدالحمید سیلرو، سوبھو سیلرو، ابراہیم سیلرو اور علی گوہر سمیت 5 افراد شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔