مراد سعید سینیٹ نشست سے نااہل، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی عمومی نشست پر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 مارچ 2026 کو جاری اعلامیے کے مطابق نااہلی کے بعد متعلقہ سینیٹ نشست کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے 7 مارچ 2026 کے فیصلے کی بنیاد پر اٹھایا گیا جس میں مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کی روشنی میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63 کی متعلقہ شق کے تحت انہیں نااہل قرار دیا۔ یہ فیصلہ کمیشن کے اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فیصلے کی نقول صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، سینیٹ سیکریٹریٹ، صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ آئینی تقاضوں کے مطابق آئندہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US