پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ، عوام پر نیا بوجھ

image

حکومت نے پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے اسے 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 68 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس پر پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US