آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد نئے انتخابی نظام کا عمل میں آ گیا۔
نوٹیفکیشن سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے دستخط سے جاری کیا گیا جس کے مطابق آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقے برقرار رکھے گئے ہیں۔
ضلع وار تقسیم کے تحت میر پور میں 4، بھمبرمیں 3، کوٹلی میں 6، باغ میں 4 جبکہ پونچھ اور سدھنوتی میں مجموعی طور پر 7 حلقے قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح میں نیلم 2 اور میں مظفر آباد 7 انتخابی حلقے برقرار رکھے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جموں مہاجرین اور کشمیر ویلی مہاجرین کے لیے 6،6 مخصوص نشستیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں آبادی، جغرافیائی صورتحال، تحصیل حدود، پٹواری سرکلز اور دیہی یونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں میونسپل کارپوریشنز اور کینٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نئی حلقہ بندیوں کا اطلاق راولاکوٹ، ہجیرہ، تراڑکھل، مظفرآباد، لیپہ، چکار، ہٹیاں اور کھوئی رٹہ سمیت مختلف علاقوں میں کر دیا گیا ہے۔