چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں-
آلوؤں کو ابال کر چھیل لیں اور قیمے کو دھو کر پین میں ڈال کر ابلنے رکھ دیں-
پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز٬ ادرک لہسن٬ زیرہ اور کالی مرچ ڈال دیں-
قیمے کا اپنا پانی خشک ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں- ٹھنڈا ہونے پر چوپر میں گدرا پیس لیں اور نمک ملا لیں-
چاولوں کو نمک ملے پانی میں پندرہ سے بیس منٹ ابال لیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں-
تھوڑے سے ٹھنڈے ہونے پر ان میں نمک٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ ابلے ہوئے آلو اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح میش کرلیں-
قیمے کی ٹکیہ بنا لیں اور چاول کے مکسچر کی اس سے تھوڑی سی بڑے سائز کی ٹکیاں بنا لیں-
فرائنگ پین میں تلنے کے لیے آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں٬ دو چاول کی ٹکیہ لے کر ان کے درمیان میں قیمے کی ٹکیاں رکھیں اور ہلکا سا دبا دیں-
ان کبابوں کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر کے سنہرا فرائی کریں-