احوال زوال پاکستان اور اجتماعی توبہ کی ضرورت

پچھلے الیکشن میں قوم کو اُمید تھی ،اس سے بچھلے الیکشن میں بھی ایک اُمید تھی اور اس طرح سے پچھلے ہر الیکشن میں ایک انہونی ہو جانے کی توقع تھی۔

اسی طرح سے آنے والے الیکشن سے بھی قوم پُر امید ہے لیکن نہ پہلے کچھ سنورا تھا کیوں کہ ہم نے کچھ سنوارنے کی کوشش نہ کی تھی اور نہ ہی آئندہ کچھ سنورے گا جب تک کہ ہم کچھ امپروومنٹ کی کوشش کریں گے۔

چند سال پہلے مسجد نبوی میں اللہ کے ایک نیک اور جہاندیدہ بزرگ جناب شمس الدین صاحب سے پاکستان کے لیے دعا کی درخواست کی تو جواب ملا کہ پاکستان کے حالات کو سُدھارنے کے لیے صرف دعا سے کام نہیں چل سکتا۔بلکہ اللہ کے ساتھ کیے گئے اس وعدے کو پورا کرنے کی ضرورت ہے جو اس قوم نے بحثیت مجموعی اللہ تعالی سے کیا تھا کہ پاکستان بنادے تو وہاں پر اسلام کا بول بالا ہو گا۔جب کہ اس کے برعکس ہم نے ہر الیکشن میں اپنی ذات ،قوم،برادری،پارٹی،مفادات کو ہی مدنظر رکھ کر ووٹ دیا یا پھر الیکشن کے دن لاتعلق ، لاپرواہ ہو کر گھروں میں بیٹھے رہے اور پوری قوم کے اوپر ایسے لوگ مسلط ہوتے رہے جن کا اسلامی نظام ،قوانین یا اخلاقیات سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ اللہ تعالی پاکستانی قوم سے سخت ناراض ہے اور یہ ناراضگی عہد کو توڑنے کی وجہ سے ہے۔

یہ سارا انتشار اور زوال اسی وجہ سے ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد کا ایک لیکچر سُنا وہ بھی یہی فرما رہے تھے کہ جب کوئی قوم بحثیت مجموعی اللہ سے کو عہد کرکے توڑ دے تو اللہ اس قوم کو انتشار میں مُبتلا کر دیتا ہے اور یہ انتشار قیامت تک کے لیے ہوتا ہے۔البتہ توبہ کا دروازہ کھلا رہتا ہے۔ہمیں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ذاتی معاملات ہوں یا اجتماعی پریشانیاں سب کے اسباب پر غور فکر کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں افراتفری اور لوٹ گھسوٹ ختم کرنے کے لیے اجتماعی کوشش کی جانی چاہیئے اور یہ کوشش عملی توبہ سے ہونی چاہیئے یعنی آئندہ الیکشن میں اللہ سے کیے ہوئے وعدے کے مطابق ،وہ وعدہ جو قیام پاکستان سے پہلے ہم نے کیا تھا ،اپنا وعدہ کے مطابق ووٹ کا حق استعمال کریں صرف نیک پاکباز دیانت دار قابل اور بہترین مسلمان کو ووٹ دیں اور ساتھ اللہ سے پچھلی معافی مانگیں ۔۔۔۔صرف یہی ایک راستہ ہے
 

Imtiaz Ahmad
About the Author: Imtiaz Ahmad Read More Articles by Imtiaz Ahmad : 3 Articles with 2033 views Management Professional .. View More