چین: پانی پر لینڈ کرنے والے سب سے بڑے طیارے کی رونمائی

چین نے زمین اور پانی سے اڑان بھرنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ AG600 تیار کیا ہے جس نے کامیابی کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل اپنی پہلی پرواز بھی مکمل کرلی ہے۔

ایک بوئینگ 737جتنے حجم والے اس طیارے میں چار ٹربوپروپ انجن لگے ہیں۔ اس طیارے نے چین کے جنوبی صوبے گوآنگڈونگ کے ژہوہائی ایئرپورٹ سے پرواز کی۔
 

image


اس طیارے میں 50 لوگ سوار ہوسکتے ہیں اور یہ 12 گھنٹوں تک فضا میں پرواز کرسکتا ہے۔

ویسے تو اس طیارے کا کام آگ بجھانا اورسمندر میں ریسکیو کے کام ہیں لیکن بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں فوجی مقاصد کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

AG600 کا خفیہ نام کنلونگ ہے اور یہ طیارہ خطے میں جنوبی بحیرہ چین کے کنارے تک پرواز کر سکتا ہے جن پر چین کا دعوی ہے۔

سرکاری میڈیا ژنہوا نے اس طیارے کو'سمندر، جزائر اور پانی کی تہوں کا محافظ ' قرار دیا ہے۔

طیارے کی پرواز کو ریاستی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا گیا اور اس کی واپسی پر ایک ہجوم نے پرچم لہرا کر اور فوجی میوزک چلا کے مبارکباد دی گئی۔

اس طیارے کی تیاری میں آٹھ سال لگے اور یہ زیادہ سے زیادہ 53.5 ٹن وزن لے جاسکتا ہے اور اس کے ایک پر کا حجم 38.8 میٹر یا 127 فٹ ہے۔
 

image


چین میں اس طیارے کے پہلے ہی 17 آرڈرز دیے جاچکے ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین سے متعلق چین کی پالیسی پر کئی پڑوسی ممالک کو اعتراض ہے اور گذشتہ برس اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ایک ٹریبوینل نے خطے میں چین کے دعوؤں کو مسترد بھی کر دیا تھا۔

ممکن ہے AG600 نے اس وقت ریکارڈ توڑے ہوں لیکن چین کی یہ کوشش ارب پتی ہاورڈ ہیوز کی پرواز کرنے والی مشہور کشتی کے مقابلے بہت چھوٹی نظر آتی ہے۔

سپروس گوز یا مزید تکنیکی انداز میں کہا جائے تو ہیوز ایچ فور ہرکیولیس کے ایک پر کا حجم 97.54 میٹر ہے۔

1947 میں اس طیارے نے صرف 26 سیکنڈ کےلیے ایک پرواز کی تھی اور پھرکبھی دوبارہ اسے پرواز کے لیے روانہ نہیں کیا گیا۔ یہ طیارہ امریکہ کی ریاست اوریگون کے عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا ہے۔
 


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

China’s homegrown AG600, the world’s largest amphibious aircraft in production, took to the skies on Sunday for its maiden flight. The plane, codenamed Kunlong, according to the state news agency Xinhua, took off from the southern city of Zhuhai and landed after a flight of roughly an hour.