بل گیٹس کے گھر سے متعلق چند ناقابلِ یقین حقائق

بل گیٹس بلاشبہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں- فوربس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 بلین ڈالر ہے- ایسی امیر ترین شخصیت کی رہائش گاہ بھی یقیناً پرتعیش ہوگی اور اس میں موجود سہولیات کسی صورت دلچسپی سے خالی نہ ہوں گی- بل گیٹس کی رہائش گاہ کو “ Xanadu 2.0” کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ایک انتہائی حیرت انگیز گھر ہے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس گھر سے منسلک چند عجیب و غریب حقائق کے بارے میں بتائیں گے-
 

image
بل گیٹس کے گھر کا زیادہ تر حصہ درختوں اور ہریالی سے گھرا ہوا ہے- 1.5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر درختوں کے درمیان ہونے کی وجہ سے انتہائی زبردست معلوم ہوتا ہے-
 
image
اس گھر میں موجود گیسٹ ہاؤس 1900 اسکوائر فٹ کے رقبے پر ہے اور یہ اس پراپرٹی کی سب سے پہلی مکمل ہونے والی عمارت بھی ہے جو 1992 میں مکمل ہوئی-
 
image
اس گھر میں ورزش کے حوالے سے ہر قسم کی جدید سہولت موجود ہے- بل گیٹس کے اس پرتعیش گھر میں آپ کو جم٬ کئی سوئمنگ پول٬ سٹیم روم کے علاوہ زیرِ زمین میوزک سسٹم بھی نصب ہے-
 
image
اس پرتعیش گھر میں تقریباً 24 باتھ روم ہیں جبکہ 6 باورچی خانے بھی تعمیر کیے گئے ہیں- یہ باورچی خانے گھر کے مختلف حصوں میں تعمیر ہیں-
 
image
بل گیٹس نے یہ گھر 1988 میں 2 ملین ڈالر میں خریدا تھا جس کی 7 سال بعد ہی مالیت 63 ملین ڈالر ہوچکی تھی- تاہم سال 2012 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر اس وقت 123.54 ملین ڈالر کی قیمت کو پہنچ چکا تھا-
 
image
بل گیٹس وہ امیر ترین شخصیت ہیں جنہوں نے گھر میں چمگاڈروں کے غار کے طرز پر ایک غار بھی تعمیر کر رکھی ہے- اس غار میں 3 گیراج بھی ہیں جن میں 23 گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں- اس کے علاوہ اس غار میں زیرِ زمین ایک خفیہ اسٹرکچر بھی موجود ہے جس میں باآسانی 10 گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ موجود ہے-
 
image
یہ گھر آب و ہوا کو کنٹرول کرنے والے جدید سسٹم سے آراستہ ہے- گھر میں آنے والے ہر مہمان کو ایک مائیکرو چپ دی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ موسمیاتی ماحول کو کنٹرول کر سکتا ہے-
 
image
بل گیٹس کو خفیہ ٹیکنالوجی بہت پسند ہے اور اسی وجہ سے اس گھر کے کمروں کی دیواریں خفیہ اسپیکروں سے آراستہ ہیں- ان اسپیکر سے ہلکی ہلکی گانوں کی آواز آتی رہتی ہے جنہیں مہمان اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کرسکتا ہے-
 
image
اس گھر کی سب سے خاص بات یہاں کی لائبریری ہے- 2100 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلی اس لائبریری میں متعدد قدیم کتابیں موجود ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Bill Gates is the richest man in the world – again. He has held the title many, many times, but according to a March 2015 article by Forbes, he is once again on top, with a net worth of $79.2 billion. His home, affectionately nicknamed Xanadu 2.0 as an homage to the fictional house of Citizen Kane’s Charles Foster Kane, took Gates seven years and $63 million to build. It’s crazy when you realize that $63 million isn’t even 0.1% of his overall wealth.