سن رہے ہیں نا؟

گجرات الیکشن کے نتائج جہا ں کانگریس کے لیے اطمینان بخش ہیں تووہیں بی جےپی کے لیے اطمینان کُش بھی ہیں ۔اطمینان کُش اس لیے کہ ان انتخابی نتائج نے بی جے پی کاسکون غارت کردیاہے بلکہ یوں کہہ لیجیے کہ بی جے پی سے زیادہ وزیراعظم نریندرمودی کاچین چھین لیاہے کیوں کہ ۲۰۱۹کے بعدسے بی جےپی اپنے دم پرنہیں بلکہ مودی کے دم پرالیکشن لڑرہی ہے اورشایدابھی کچھ عرصے تک مزیدیہی چلتا رہے گا۔کانگریس کواللہ نے موقع دیاہے کہ وہ ۲۰۱۹میں مزیداچھی منصوبہ بندی اورحکمت عملی سے اپنی واپسی کرسکتی ہے تودوسری طرف فرعون بن بیٹھی بی جےپی کوتازیانہ عبرت بھی لگادیاہے کہ تمہاری فرعونیت کے دن بس لدنے ہی والے ہیں۔گجرات الیکشن نے بتادیاہے کہ مودی کی غلط پالیسیوں سے خودان کی ریاست کے عوام بھی خوش نہیں ہیں۔ویسے اگرای وی ایم نے کمال نہ دکھایاہوتاتوبی جے پی کے لیے اتنی سیٹیں حاصل کرنابے حدمشکل ہوتا۔ حیرت اس بات پرہے کہ کانگریس سمیت تقریباًسبھی پارٹیاں ای وی ایم سے چھیڑچھاڑکی شکایت کررہی ہیں مگر اس کے خلاف منصوبہ بندجامع حکمت عملی کوئی نہیں اپنا رہا ہے۔اگراگلالوک سبھاالیکشن بھی ای وی ایم پرلڑاگیاتوشایدبی جے پی کاخواب ایک بارپھرشرمندہ تعبیرہوجائے ۔ویسے ایک نہ ایک دن ای وی ایم کابھانڈا توبیچ چوراہے پرپھوٹناہی ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی اورملک کابے حدنقصان ہوچکاہوگا۔آزادی کے بعدسے بی جے پی تنہاوہ پارٹی ہے جس نے تین سوا تین سال کے عرصے میں ملک کومعاشی بحران سے دو چارکردیاہے مگربی جے پی کے انا پرست اورضدی لیڈر اسے ماننے کے لیے تیارنہیں ہیں اورتیارہوبھی کیسے سکتے ہیں کیو ںکہ وہ جب تک ہندوستان کی رگوں سے اس کاساراخون نہیں نچوڑلیں گے تب تک ہندوستان سے جونک کی طرح چمٹے رہیں گے ۔اس کے لیے جہاں بی جے پی ذمے دارہے وہیں دیگرسیاسی پارٹیاں خصوصاً کانگریس بھی کم ذمے دارنہیں ہے کیوں کہ کانگریس نے ہی اسے یہ موقع فراہم کیاہے ۔

میں دیگراقوام کی بات نہیں کرتااپنے مسلمان بھائیوں کی بات کرتاہوں، مجھے اس وقت بڑی حیرت ہوتی ہے اورشدیدغصہ بھی آتاہے جب کوئی مسلمان بی جے پی کی شکست کی آرزوکرتاہے اورکانگریس کی واپسی کی خواہش کااظہار ۔ان سے پوچھاجاناچاہیے کہ مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ کس نے کیاہے اورانہیں دلتوں سے بدترحالت میں کس نے پہنچایاہے ؟انہیں بتایاجاناچاہیے کہ مسلمانوں کوجتنے غم کانگریس نے دیے ہیں اتنے بی جے پی نے نہیں دیےبلکہ اس کاایک چوتھائی بھی نہیں ۔آج ہندوستان میں مسلمانوں کی جوحالت ہے اس کی تنہا ذمے دارصرف اورصرف کانگریس ہے ۔بی جے پی کا ’کمال‘یہ ہے کہ وہ مسلمانوں میں خوف پیداکرتی ہے اور اس کی بنیادپراقتدارپرقابض ہوجاتی ہے بس اس کی ایک یہی ’خوبی ‘ہے جس نے مودی جیسے شخص کو ’لیڈر‘کے طورپرابھاردیاہے اورپھروزیراعظم جیسے معزز ترین عہدے تک پہنچادیاہے ۔مسلمانوں کوایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ کانگریس اگرآبھی گئی توبھی مسلمانو ں کوایک ذرہ برابربھی فائدہ ہونے والانہیں ہے ۔ بی جے پی جب اپوزیشن میں ہوگی توملک میں جہاں تہا ں بم دھماکوں کی باڑھ آجائے گی اورجب اقتدارمیں ہوگی توان بم دھماکوں کوروک دے گی ،یہی اس کی پالیسی ہے ۔شکرہے جب سے بی جے پی آئی ہے تب سے کوئی بھی بم دھماکہ ملک میں نہیں ہواہے البتہ لنچنگ کے واقعات نے اس کی جگہ لے لی ہے ۔ بی جے پی سے ڈرنے والے مسلمان یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اگربی جےپی ہی اقتدارمیں رہے توبھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔اس کی پالیسیوں سے جہاں برادران وطن متاثرہوں گے وہیں مسلمان بھی ہوں گے۔مسلمان تواقلیت میں ہیں اوربرادران وطن اکثریت میں،تو اس حساب سے ان کی تباہی کاعنصربھی ہم سے زیادہ ہوگا۔جب برادران وطن ہی ہندوستان کے لیے مخلص نہیں ہیں توہم مخلص کیوں ہوں ۔یہ بات آپ کواس وقت بڑی عجیب لگ رہی ہوگی مگرواقعہ یہ ہے کہ حالات نے ہمیں ایسے رخ پرڈال دیاہے کہ اب ہمیں دفاعی پوزیشن کے بجائےاقدامی پوزیشن اختیارکرنی ہوگی اورایسی ہی پالیسیاں بنانی ہوگی ۔ یاد رکھیے ،ہرجگہ اخلاص نہیں دکھایاجاتا۔جب تک ’نہلے پہ دہلا‘جیسی پالیسی نہیں اپنائی جائے گی تب تک شدت پسندوں کے ہوش ٹھکانے نہیں لگیں گے ۔اس لیے اب بزدلی ،کم ہمتی اوربے شعوری سے باہرنکلیے اورتھوڑی سی دانش مندی سے کام لیجیے اوربس صبرکیجیے ، مگر یادرہے ،صبرکامطلب خاموش بیٹھ جانانہیں ہے بلکہ عارضی طورپرپیچھے ہٹ جاناہے اورسوچ سمجھ کرقدم آگے بڑھانا۔اس ضمن میں یہ بھی یادرکھیے کہ جب لمبی چھلانگ لگانی ہوتی ہے توپہلے کچھ قدم پیچھے ہٹناپڑتاہے تبھی انسان چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوپاتاہے اورمنزلوں کو چومتا ہے ۔سن رہے ہیں نا؟
 

sadique raza
About the Author: sadique raza Read More Articles by sadique raza : 135 Articles with 189427 views hounory editor sunni dawat e islami (monthly)mumbai india
managing editor payam e haram (monthly) basti u.p. india
.. View More