کامیڈی وائلڈ لائف 2017 کے مقابلے میں پیش کی جانے والی تصاویر

دی کامیڈی وائلڈ لائف 2017 کے مقابلے میں قدرت مزاح سے بھرپور مناظر کو سراہا جاتا ہے۔ اس مقابلے کا مرکزی انعام پانے والی تصویر ایک الو کی ہے جو شاخ سے گرنے کے بعد دوبارہ اس پر بیٹھنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ یہ اس مقابلے کا تیسرا سال ہے اور اس کا مقصد ایسی دلچسپ تصاویر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کرہ ارض پر موجود جانوروں کے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔ اس مقابلے کے فاتح کا انتخاب 3500 انٹریز میں سے کیا گیا۔ ان انٹریز میں سے چند دلچسپ تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔
 

image
یہ فاتح تصویر جس میں ایک الو اپنا توازن کھونے کے بعد دوبارہ شاخ پر بیٹھنے کی کوشش کر رہا ہے ہنگری میں ٹبروز کرچ نے بنائی ہے۔ اس تصویر کو مقابلے کا مرکزی انعام دیا گیا۔ انعام میں کئی اور چیزوں کے ساتھ کینیا کا ٹرپ بھی شامل ہے۔ فوٹو: ٹبروز کرچ
 
image
آندریازیمپتی نے ’آن دی لینڈ‘ کیٹیگری میں اس تصویر پر انعام پایا۔ یہ تصویر اٹلی میں ایک خرموش کی ہے۔ فوٹو: آندریا زیمپتی
 
image
اس تصویر میں ایک سمندری کچھوا مچھلی کے منہ پر طمانچہ لگا رہا ہے۔ یہ تصویر ٹرائے مائین نے بنائی ہے اور ’انڈر دی سی‘ کیٹیگری کے زمرے میں کامیاب پائی۔ فوٹو: ٹرائے مائین
 
image
جان تھرلفال ’اپ ان دی ایئر‘ کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔ ان کی اس تصویر میں ایسا لگ رہا ہے جیسے پرندہ دھواں چھوڑتا ہوا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے دکھائی دے رہا ہے کیونکہ یہ پرندہ بالکل آسمان پر اڑنے والے جہاز کے سامنے ہے۔ فوٹو: جان تھرلفال
 
image
ڈیزی گیلاردینی نے اس چھوٹے برفانی ریچھ کی تصویر مانیٹوبا کینیڈا میں اس وقت بنائی جب وہ اپنی ماں کے ساتھ چپکا ہوا تھا۔ فوٹو: ڈیزی گیلاردینی
 
image
پینی پالمر نے اود بلاو کی یہ تصویر اس وقت بنائی جب وہ آرام کر رہا تھا۔ یہ تصویر کیلیفورنیا میں لی گئی ہے۔ فوٹو: پینی پالمر
 
image
یہ تمام پینگوئن چرچ جانے کے لیے تیار ہیں۔ کارل ہینری نے یہ تصویر جنوبی جارجیا کے جنوبی ایٹلانٹک جزیرے میں بنائی۔ فوٹو: کارل ہینری
 
image
اولیور کول نے ایک خرگوش کی تصویر بیلجیئم میں بنائی جس نے اپنا منہ گھاس سے بھرا ہوا ہے۔ اس تصویر کو سب سے زیادہ پسند کیے جانے کا ایوارڈ ملا۔ فوٹو: اولیور کول
 
image
یہ دونوں بندر سڑک کی سیر کرنے کے لیے بالکل تیار لگ رہے ہیں۔ ان کی یہ تصویر انڈونیشیا میں بنائی گئی ہے۔ فوٹو: کیٹی لیویک- فوسٹر
 
image
شان جیکس ایلکیلے نے جنوبی افریقہ کے ایک چکار جو بیل سے مشابہ ہوتا ہے کی تصویر ایسے موقع پر بنائی جب وہ بظاہر اپنے ہی ساتھی جانوروں کے ریوڑ پر سوار تھا۔ فوٹو: شان جیکس ایلکیلے
 
image
یہ سیل کیا سوچ رہا ہے؟ جارج کیتھکارٹ کی اس تصویر کو مقابلے کے دوران بہت سراہا گیا۔ یہ تصویر کیلیفورنیا میں بنائی گئی۔ فوٹو: جارج کیتکارٹ
 
image
اس لومڑی نے اپنا یہ کام کرنے کے لیے صحیح مقام کا انتخاب کیا ہے، یہ امریکہ میں سان جوز کے گالف کورس کا ایک ہول ہے۔
 
image
ڈینیئل ٹرم نے دو مچھلیوں ’مڈ سکپر‘ کی یہ تصویر تھائلینڈ میں بنائی۔ اس تصویر میں بظاہر دونوں مچھلیاں ایک ساتھ خوش لگ رہی ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

An owl dangling precariously from a branch has scooped the overall prize of this year's Comedy Wildlife Photography Awards. Out of the 3,500 entries, Tibor Kercz won the overall prize with his series of images showing an owl losing its footing and trying to claw its way back on to a branch. Other entrants included a yawning dormouse, a photobombing sea turtle and a rather shocked seal.