گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں
 

image
بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم ولادت پر مسلح افواج کے دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
 
image
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار بھرپور انداز میں منایا گیا۔ کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے حملے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
 
image
پاکستان میں سزائے موت پانے والے انڈین بحریہ کے اہلکار کلبھوشن جادھو کی اہلیہ اور والدہ نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
 
image
پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی ہلاکت کو دس سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئیں۔
 
image
ملک میں جاری سیاسی کشیدگی نے پاکستان کے سٹاک ایکسچنج میں سرمایہ کاری کو متاثر کیا ہے لیکن سال کے آخری کاروباری دن پاکستان سٹاک ایکسچنج کے انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
 
image
یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اعلان کے بعد دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے۔ پاکستان میں مذہبی جماعتوں پر مشتمل دفاعِ پاکستان کونسل کے اراکین نے راولپنڈی میں جلسہ کیا۔
 
image
حالیہ کچھ عرصے سے انڈیا اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہیں لیکن 28 دسمبر کو پاکستان نے 145 انڈین ماہی گیروں کو رہا کیا۔ کراچی جیل سے رہا ہونے کے بعد یہ ماہی گیر بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے، جہاں سے وہ سرحد عبور کر کے انڈیا جائیں گے۔
 


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.