پاک فوج ہمیشہ سربلند رہے گی

 جس طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان قدرت کے رازوں میں سے ایک رازہے اسی طرح افواج پاکستان بھی اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اسلامی دنیاکافخراورقوت ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی بدبخت نے افواج پاکستان کیخلاف سازش کی اﷲ رب العزت نے اسے نشان عبرت بنادیا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کولاوارث سمجھنے والوں کو اﷲ تعالیٰ قیامت تک ناکام ونامراد رکھے گا۔اﷲ سبحان تعالیٰ کے فضل سے پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بے مثال محبت قیامت تک قائم رہے گی ۔دشمن لاکھ کوشش کرلے قوم پاک فوج کوکمزورنہیں ہونے دے گی۔الحمدﷲ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ پوری دنیا کسی نہ کسی حوالے سے پاک فوج کی تنظیم کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔پاک فوج کا ادارہ پاکستان میں واحد مثال ہے جس کی تنظیم ، نظم اور صلاحیتوں کی مثالیں دنیابھر میں دی جاتی ہے۔ جب ایک ریکروٹ اس ادارے کا حصہ بننے کے لیے آتا ہے تو تربیت کے ابتدائی مراحل میں ہی اس کے ذہن سے ہر طرح کی تقسیم کا مادہ۔ چاہے وہ زبان کی بنیاد پر ہو یا صوبائیت کی بنیاد پر ، چاہے وہ مسلک کی بنیاد پر ہو یا نسل کی بنیاد پر ایسے کھرچ کا نکال دیا جاتا ہے کہ وہ صرف خاکی وردی میں پاکستان کا سپاہی بن جاتا ہے تاکہ مسلم اکثریت کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے تحفظ میں کوئی شک وشبہ باقی نہ رہے ۔پاک فوج کے سپاہی ملکی دفاع میں اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھتے ہوئے یہ ہرگز نہیں سوچتے کہ وہ مسلمان کا دفاع کر رہے ہیں یا ہندو کا ، سکھ کا دفاع مقصود ہے یا پارسی کا وہ صرف پاکستان کی دھرتی اورپاکستانیوں کا دفاع کر رہے ہوتے ہیں۔اپنے وطن کی بقاء و سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے شاعرنے بہت خوب لکھاہے
میرے محبوب وطن تجھ پہ گر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن

یہ حقیقت ہے کہ دنیاکاتوازن تیزی کے ساتھ بدل رہاہے۔صدیاں کمزوری کی حالت میں گزارنے والے مسلمان جلد طاقتوربن کر اُبھریں گے۔اہل حق کواقتدارکی ضرورت ہے نہ دنیاوی شہرت کی۔اہل حق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وارث ہیں۔اہل حق یعنی اولیاء اﷲ اورعلماء کرام اﷲ تعالیٰ کے مقبول بندے ہیں اوران پررسول اﷲ ﷺ کی خصوصی مہربانی کاسایہ ہے۔پاکستان مسلم ریاست اوراﷲ تعالیٰ کے رازوں میں سے ایک رازہے ،افواج پاکستان کے حوالے سے روحانی پہلوکی اہمیت کی روشنی میں یوں کہاجاسکتاہے کہ پاکستان اﷲ تعالیٰ کی خاص حکمت سے ایک خاص مقصد کیلئے قائم ہواہے اوراُس کے حصول کیلئے ہمیشہ اولیاء اﷲ افواج پاکستان کے سرپرہاتھ رکھتے ہیں۔جس ریاست کی فوج کمزورہوجائے دشمن اسے آسانی کے ساتھ فتح کرسکتے ہیں۔سیاست کے اندر ملک دشمن کالی بھیڑوں کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کیخلاف قدرت بہت بڑا آپریشن کرے گی۔اس آپریشن کی سرپرستی اولیاء اﷲ فرمائیں گے اوراہم ترین ذمہ داری پاک فوج کی ہوگی۔دنیاکی نمبر ایک فوج کیخلاف زہراگلنے والوں کوکائنات کے کسی کونے میں چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔دنیااس حقیقت کوتسلیم کرچکی ہے کہ پاک فوج دنیا کی دس بہترین افواج میں بھی سر فہرست ہے۔2015ء ۔امریکی ویب سائٹ دی ٹاپ ٹین کے مطابق دنیا کی بہترین افواج میں پاکستان پہلے،امریکا دوسرے،بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستانی فوج امریکا سے بھی بہتر ہے اور یہاں تک کہ برطانیہ سے بھی جنگی گیمز جیتی ہیں۔اس کے علاوہ ٹاپ ٹین فہرست میں بالترتیب چین چوتھے ،روس پانچویں ،برطانیہ(جو اسکاٹ لینڈ،انگلینڈ،ویلز اور آئرلینڈ کا مجموعہ ہے) چھٹے ،جرمنی ساتیویں ،فرانس آٹھویں ،اسرائیل نویں اور یو کے دسویں نمبر پرہے۔پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں پہلے نمبرپرہیں جوبھارت سمیت کسی بھی ملک دشمن طاقت کوکچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان آرمی کمانڈوز اس کرہ ارض پر سب سے سخت ترین فورس تصور کیے جاتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھر میں پھیلی دہشتگردی کاخاتمہ پاک فوج کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔پاکستان کے اندرونی اوربیرونی دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ افواج پاکستان اپنے عوام اورعوام اپنے افواج کے ساتھ بے پناہ محبت اورخلوص رکھتے ہیں۔اسی محبت میں دراڑیں ڈالنے کیلئے سازشیں ہوتی رہتی ہیں ۔عالمی دہشتگرداس حقیقت سے بھی واقف ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بہادرافواج اُن کیلئے اس کائنات پرپہلااورآخری خطرہ ہیں۔اﷲ تعالیٰ کی پکڑ سے بے خبربدبخت سازشی قدرت کے رازوں پرحملہ آورہونے کی کوشش میں تباہ وبربادہوجائیں گے اوراسلامی جمہوریہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گااورپاک فوج ہمیشہ سربلند رہے گی۔پاکستان زندہ باد

Syed Irfan Ahmed
About the Author: Syed Irfan Ahmed Read More Articles by Syed Irfan Ahmed: 2 Articles with 1229 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.