گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کو آج اسمارٹ فون
صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد استعمال کر رہی ہے- اس تعداد کی حقیقت کا
اندازہ باآسانی اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے اردگرد موجود اکثریت
موبائل صارفین کے ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فون میں موبائل آپریٹنگ سسٹم
اینڈرائیڈ کا استعمال ہوتا ہی دکھائی دیتا ہے- آپ بھی یقیناً اینڈرائیڈ کے
متعدد ورژن سے واقف ہوں ٰگے جو مختلف عرصے میں متعارف کروائے جاتے رہے لیکن
آج ہم آپ کو اینڈرائیڈ سے متعلق چند ایسے حقائق بتائیں گے جن سے آپ ناواقف
ہیں-
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اینڈرائیڈ گوگل کی ملکیت تو ہے لیکن یہ اس کی
تخلیق نہیں٬ یہ کمپنی تھی جسے 2005 میں خریدا گیا تھا-
|
|
بنیادی طور پر اینڈرائیڈ کو ڈیجیٹل کیمروں کے آپریٹنگ سسٹم کے طور پر تخلیق
کیا گیا تھا-
اینڈرائیڈ کی بنیاد اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم Linux پر رکھی گئی ہے-
دنیا بھر کی 88 فیصد اسمارٹ فون مارکیٹ پر اینڈرائیڈ کا قبضہ ہے-
اینڈرائیڈ کا سب سے پہلا ورژن بلیک بیری کی مانند دکھائی دیتا تھا-
اس وقت دنیا بھر میں 1.4 بلین سے زائد افراد اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہیں-
سال 2004 کے اختتام پر سام سنگ کمپنی کو اینڈرائیڈ خریدنے کا ایک خاص موقع
حاصل ہوا لیکن سام سنگ کو اینڈرائیڈ میں کوئی فائدہ نہیں دکھائی دیا جس کی
بنا پر یہ موقع گںوا دیا گیا- آج سام سنگ کے اسمارٹ فون یہی آپریٹنگ سسٹم
استعمال کر رہے ہیں-
|
|
سال 2007 میں جب اینڈرائیڈ متعارف کروایا گیا تو نوکیا کا کہنا تھا کہ “
ہمیں اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے“ لیکن آج خود نوکیا اپنے نئے موبائل فون میں
اینڈرائیڈ انسٹال کر رہا ہے-
لفظ اینڈرائیڈ سے مراد مرد روبوٹ ہے جبکہ خاتون روبوٹ کے لیے "Gynoid" کا
لفظ استعمال ہوتا ہے-
گوگل نے اپنے ہیڈ کوارٹر کے اطراف میں اینڈرائیڈ کے ہر ورژن کے مجسمے قائم
کر رکھے ہیں-
سب سے پہلے اینڈرائیڈ فون میں ہیڈ فون جیک موجود نہیں تھا اور اس کے لیے
ایک ایڈاپٹر کی ضرورت ہوتی تھی- یہ فون سال 2008 میں متعارف کروایا گیا تھا-
فروخت ہونے والی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تعداد مائیکروسافٹ ونڈوز٬ آئی او ایس
اور میک او ایس ایکس ڈیوائسز کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے-
|
|
سال 2008 کے اختتام تک بیشتر ماہرین کا خیال تھا کہ اینڈرائیڈ ناکام ہوجائے
گا لیکن آج یہ دنیا کا ایک کامیاب ترین آپریٹنگ سسٹم بن چکا ہے- |