انڈیا: کھلاڑیوں نے انعام میں ملنے والی گائیں لوٹا دیں

انڈین ریاست ہریانا میں تین خواتین باکسروں نے گزشتہ مہینے ریاست کے زرعی وزیر اوم پرکاش دھنکھڑ سے انعام میں ملنے والی گائیں واپس کر دی ہیں۔
 

image


ریاست کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ برس نومبر میں قومی چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والی خواتین باکسروں کو انعام میں ایک ایک گائے دی تھی۔ یہ گائیں ان کے خاندان کے لیے مصیبت بن گئیں ہیں۔

مشکل اتنی بڑھ گئی کہ تین خواتین باکسروں نے اپنی گائے ریاستی حکومت کو واپس کر دی ہے۔ تین کھلاڑیوں نیتو، جیوتی اور ششی کے بعد اب چوتھی کھلاڑی انوپما بھی اپنی گائے لوٹانے پر غور کر رہی ہے۔
 

image


انوپما نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ ان کی گائے ٹھیک سے دودھ نہیں دے رہی ہے۔ ان کے مطابق گائے کو گھر لانے کے بعد اس کے لیے دس ہزار کا چارا خریدا جا چکا ہے لیکن وہ آج تک صرف تین لیٹر دودھ ہی دیتی ہے۔ اس لیے وہ بھی اپنی گائے لوٹانا چاہتی ہیں۔

گزشتہ برس انیس سے چھبیس نومبر کے درمیان ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ورلڈ یوتھ ویمین باکسنگ چیمپئن شپ ہوئی تھی۔ اس میں چھ باکسروں نے میڈل جیتے تھے۔

باکسر جیوتی گولیا نے بتایا کہ ’دودھ دینا تو چھوڑیے گائے نے میرے گھر کے افراد پر تین مرتبہ حملہ کر دیا۔‘
 

image

جیوتی نے بتایا کہ ’گائے کے حملے سے میری ماں زخمی ہو گئیں۔ اس کے بعد ہم نے گائے واپس کر دی۔ ہم بھینس کے ساتھ ہی ٹھیک ہیں۔‘

چیمپئن شپ میں جیتنے والی باکسروں کے اعزاز میں انتیس نومبر کو ایک پروگرام رکھا گیا تھا جس میں زرعی وزیر نے چھ باکسروں کو گائیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’گائے کے دودھ سے خوبصورتی بڑھنے کے ساتھ دماغ بھی تیز ہوتا ہے۔‘

ہریانا کی کھرانا ڈیری کے مالک راجیو کھرانا نے بتایا کہ ہریانا حکومت نے ان سے چھ گائیں خریدی تھیں جن میں ہر ایک گائے کی قیمت چالیس سے پچاس ہزار روپے کے درمیان ہے۔
 

image

ان کے مطابق ’ہم نے سبھی اچھی نسل کی گائیں بیچی ہیں ہمارے پاس سبھی اچھی طرح دودھ دے رہی تھیں۔ صرف ایک گائے کا بچہ مرنے کے بعد سے وہ دودھ نہیں دے رہی تھی۔ ہم نے تین گائیں واپس لے لی ہیں اور ان کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ خود ڈیری آئیں اور یہاں دودھ نکال کر دیکھ لیں اور اپنی پسند کی گائے لے جائیں۔‘

ہریانا کے زرعی وزیر اوم پرکاش دھنکھڑ نے کہا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کو انعام میں ملی گائے پسند نہیں ہے تو وہ پوری ریاست میں کہیں اور سے اپنی پسند کی گائے خرید لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اگر نئی گائے کا بل ان کے پاس بھیجیں تو اس کی ادائیگی کر دی جائے گی۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

The Haryana government had in November last year given a fresh twist to the debate over cows in the country when it had gifted the bovines to six women boxers who had won medals at a national championship. But the move seems to have backfired with three boxers, who won medals at the women's senior national boxing championship in Guwahati, returning the cows, saying they kick and don't give milk.