کسی کا دکھ ۔۔۔ درد ۔۔ اور تکلیف ۔۔ اس وقت تک محسوس نہی
کیا جا سکتا جب تک خود پر نا گزرے یا خود کو اس شخص کی جگہ پر رکھ کر نہ
سوچا جاے۔۔ آج کے دور میں ہم احساسات سے اس قدر عاری ہو چکے ہیں کہ کسی کا
دکھ ۔۔ درد سمجھنا تو دور ھم محسوس کرنے کی زحمت بھی گوارا نہی کرتے۔۔ کریں
بھی کیوں؟؟ جس کے ساتھ ھونا تھا ھوگیا۔۔ ھم اپنا وقت کیوں برباد کریں؟
کبھی محسوس کیا ہے اپنی زرا سی تکلیف بھی لوگوں کو بتائی جاتی ہے ۔۔ تاکہ
ہمدردی کے جتنے لفظ ان کے پاس ہیں وہ ھم پر نچھاور کیے جایں اور ہمیں اپنی
اہمیت کا اندازہ ہو۔۔ اور جب کوی شخص اپنی تکلیف آپ کو بتا ہی نا سکے تو آپ
کیوںنکر محسوس کریں گے کہ اس پر کیا گزری؟ اور پھر یہ ضرورت ہی نہی رہتی کہ
اپنے الفاظ ضائع کیے جا ئیں۔۔ |