محبت

دنیا میں محبت کے سینکڑوں رنگ اور ہزاروں کمالات ہیں ۔ یہ محبت کے لین دین سے ہی تو دنیا خوبصورت ہے ورنہ نفرتوں کی پھیلتی ہوئی وبا ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ، ورنہ ہر رنگ پھیکا ہوتا ، ہر صبح غمزدہ اور ہر شام بے نام ہوتی

دنیا میں محبت کے سینکڑوں رنگ اور ہزاروں کمالات ہیں ۔ یہ محبت کے لین دین سے ہی تو دنیا خوبصورت ہے ورنہ نفرتوں کی پھیلتی ہوئی وبا ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ، ورنہ ہر رنگ پھیکا ہوتا ، ہر صبح غمزدہ اور ہر شام بے نام ہوتی ۔ محبت تو گھر کے صحن میں اتری اُس چڑیا کی چہچہاہٹ ہے جو صبح کی نوید سناتی ہے ۔ محبت تو ڈائری کے ورق پر لوٹتی چاندنی ہے۔جو الفاظ میں ڈھل جاتی ہے۔محبت تو کسی پرانی ضخیم کتاب میں پڑی پھول کی مرجھائی پتیاں ہیں محبت تو کاغذ کی اک کشتی کی مانند ہے۔نازک اور بے بس !! محبت تو اک چھتری ہے جس کے ساۓ تلے رہ کر وقت کی کڑکتی دھوپ اور برستی گھٹاؤں سے بچا جا سکتا ہے محبت تو اک دعا ہے جو اعزازاً ملتی ہے نہ کہ خیرات میں ۔محبت دعووں اور وعدوں کا نام نہیں بلکہ خلوص کا شربت ہے اور انسان کو محبت ہی خلوص کے حقیقی جزبے سے آشنا کر سکتی ہے۔ اور بڑی بات یہ کہ محبت خیال ہوتا ہے وجود نہیں۔یعنی محبت روبرو ہونا نہیں ہے۔ جب خیال میں وجود کی آمیزش ہو جاۓ تو محبت ، محبت نہیں رہتی بلکہ وحشت بن جاتی ہے۔ہاں !! محبت کے سینکڑوں رنگ اور ہزاروں کمالات ہیں.

عزیرامین
About the Author: عزیرامین Read More Articles by عزیرامین: 4 Articles with 10417 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.