گنز اینڈ روزز (قسط ٩)

ایوب توانا اپنی نئی ماڈل کی کار میں بیٹھ کر سوچنے لگا،،،بنک میں کیش
بھی بہت ہوتا ہے،،اور کیش وین بھی بڑے صحیح ٹائم پر آتی ہے،،بنک میں
آلارم سسٹم کو اک وائر سے ڈس کنیکٹ کیا جاسکتا ہے،،،

سیکیورٹی گارڈز ان ٹرینڈ لگ رہے تھے،،،ایوب توانا نئی طرز کی ایک بلڈنگ
میں گھس گیا،،،پھرتی سے خالی لفٹ میں گھس کے بارہویں فلور کا بٹن،،،
دبا دیا،،،تھوڑی دیر بعد لفٹ نیچے آگئی،،،
اب ایوب توانا نئے ڈریس اور کلین شیو ہو کے آفندی بن چکا تھا،،،اور لفٹ
میں سے آفندی برآمد ہوا،،آفندی سیدھا ٹیکسی والے کے پاس گیا،،ٹیکسی
کی منزل اب ان کی اسٹیٹ ایجنسی تھی،،،

رانا حیران ہوکر آفندی کی باتیں سن رہا تھا،،،میری کار پہنچا دی وہاں؟،،،رانا
نے اثبات میں سرہلایا،،،
سر کیسے یقین ہے ،،، کہ اگر کچھ ہوا،،،تو اسی بنک میں ہو گا؟؟؟،،،،!!!
آفندی نے راناکو غور سے دیکھا،،،رانا بات سنو،،،!! رانا نے جی کہہ کر ،،،،سارا
دھیان آفندی کی طرف منتقل کردیا،،،

آفندی بولتا چلا گیا،،،رانا،،،ڈی ایس پی بن کر نہیں ڈکیٹ بن کر سوچو،،،کہ
بنک کیسا ہونا چاہیے،،،؟؟،،،! جہاں بہت سا پیسہ با آسانی لوٹا جاسکے،،،!
رانا نے اثبات میں سرہلایا،،،
آفندی نے وکٹوریا سٹریٹ کے تین مقامات کو سرکل کرکے کہا،،،یہاں چار
وہیلر کھڑی ہوں گی،،بنک سے یہاں تک کا سفر بائیک پر ہوگا،،،یہاں کوئی
سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں،،،

ٹریفک کم،،،سگنل نہیں،،ہر طرف گھسنے کے چھ راستے ہیں،،ہر طرف سے
با آسانی موو کیا جاسکتا ہے۔۔
اک ہی پولیس چوکی ہے،،وہ بھی ٹریفک پولیس کی چوکی ہےجنت سمجھو
اس بنک کو ڈاکوؤں کی،،،

رانا کو میجر پر رشک آنے لگا،،،،آفندی کی بیپ بجنےلگی۔۔
کال سننے کے بعد آفندی کے چہرے پر خوشی کی لہرسے چہرہ ٹمٹمانے لگا،،
ہاں،،،تم اس کے پیچھےجاؤ،،ہٹلرسے کہو تمہاری جگہ لے،،بے شک اپنی پوزیشن
کو ڈراپ کردے،،،اوور اینڈ آل،،،!

رانا اسی بنک میں مشکوک آدمی آیا ہے،،،ہمارا ایجنٹ اس کے پیچھے جائے
گا،،،ہو سکتا ہے وہ کسی کاروائی سے پہلے اسےوہاں سے ہٹا دینا چاہتے ہوں،،،
اسی لیے ہٹلر اسے ری پلیس کرے گا،،،
تم اسکی موومنٹ کو اپنے سیل پر لے لو،،،ہاں اس کے آگے پیچھے دیکھتے رہنا
اس کا کوئی پیچھا نہ کررہا ہو،،،یہ چال بھی ہوسکتی ہے،،،!

رانا نے اوکے بول کر سوالیہ انداز میں آفندی کی طرف دیکھناشروع کردیا،،،،!!!
آفندی نے اطمینان سے کہا،،،سوچ رہے ہو مشکوک کیسے لگا،،،اس کی ناک
پر پٹی بندھی ہوئی ہے،،،
راناکے منہ سے،،،،اوہ!!!!!!!! نکلا،،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254068 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.