جسم میں آئیوڈین کی کمی کیا کچھ کرسکتی ہے؟

آئیوڈین کا نام تو آپ نے سنا ہوگا اور اس کی وجہ اس جز سے ملے نمک کی بازاروں میں دستیابی ہے اور یہ جز زخموں کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آئیوڈین ایسا لازمی غذائی جز ہے جو تھائی رائیڈ ہارمونز کے لیے ضروری ہے اور صحت مند افراد میں پندرہ سے بیس ملی گرام ہوتا ہے تاکہ تھائی رائیڈ گلینڈ کے افعال کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔ چونکہ جسم قدرتی طور پر اسے نہیں بناتا، اسی لیے یہ غذاﺅں سے حاصل کیا جاتا ہے جیسے مچھلی، دودھ، پنیر، پھل، سبزیاں اور آئیوڈین ملا نمک۔ اگرچہ یہ متعدد اشیاء میں ہوتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر ایک اسے مناسب مقدار میں جزو بدن بھی کرلیتا ہے اور ڈان کے مطابق اس وقت دنیا کی 40 فیصد آبادی میں اس کی کمی کا خطرہ ہے۔ اس کی علامات اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل مندرجہ ذیل ہیں۔


گلے کا سوجنا
تھائی رائیڈ گلینڈ گلے میں ہوتے ہیں اور آئیوڈین ان کے لیے ضروری ایندھن ہے۔ اگر جسم میں آئیوڈین کی کمی ہوجائے تو تھائی رائیڈ والا حصہ پھیلنے لگتا ہے تاکہ جسم کی ہارمون کی پیداوار کی طلب کو پورا کرسکیں،اس کے نتیجے میں گلا سوج جاتا ہے جبکہ گلہڑ کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔

image


جسمانی وزن میں اضافہ
اگر جسمانی وزن میں اچانک غیرمعمولی اضافہ ہوجائے اور آپ اس کی وجہ جان نہیں سکیں تو یہ آئیوڈین کی کمی کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس جز کی کمی تھائی رائیڈ کے ایسے مرض کا باعث بنتی ہے جو جسمانی وزن میں اضافہ کرتا ہے۔

image


تھکاوٹ اور کمزوری
آئیوڈین میٹابولزم کو ریگولیٹ کرنے کا کام بھی کرتا ہے اور اس کی کمی کے نتیجے میں یہ نظام پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ اگر غیرمعمولی کمزوری یا تھکاوٹ کا احساس ہو تو یہ اس کی علامت ہوسکتی ہے۔

image


خشک جلد
جلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا عضو ہے اور تھائی رائیڈ اسے ہموار اور صحت مند رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے، تاہم تھائی رائیڈ کو مناسب مقدار میں آئیوڈین نہ ملے تو جلد خشک اور چھلکوں جیسی ہونے لگتی ہے۔

image


بالوں کا گرنا
بالوں کی نشوونما کے لیے بھی ہارمونز کا کردار ہوتا ہے اور تھائی رائیڈ کا بھی اس سے تعلق ہوتا ہے۔ بالوں کا گرنا مختلف وجوہات کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے جیسے عمر، ادویات وغیرہ، تاہم پھر بھی اگر بال گررہے ہوں تو آئیوڈین کے لیول کو چیک ضرور کرالیں۔

image


مسلسل سردی لگنا
کیا آپ کو ہر وقت سردی لگتی ہے ؟ چاہے موسم گرم ہی کیوں نہ ہو؟ اگر آپ کا جسمانی درجہ حرارت دیگر افراد کے مقابلے میں کم ہو تو آئیوڈین کی کمی ہوسکتی ہے کیونکہ جسمانی درجہ حرارت بھی ان متعدد جسمانی افعال میں سے ایک ہے جو تھائی رائیڈ ریگولیٹ کرتا ہے۔

image


بے ترتیب دھڑکن
خون کی شریانوں سے جڑے نظام پر بھی تھائی رائیڈ بہت زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے اور دل تھائی رائیڈ ہارمونز کے لیے 'ٹارگٹ عضو' ہوتا ہے، اگر دل کی دھڑکن اکثر تیز ہوجاتی ہو تو یہ جسم میں آئیوڈین کی کمی کا اشارہ ہوسکتی ہے۔

image

یاداشت کے مسائل
آئیوڈین ذہنی چوکنے پن اور ذہانت سے جڑا جز ہے، اس کی معمولی کمی بھی ذہانت، یادداشت اور سیکھنے کے عمل پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Iodine is an essential mineral commonly found in seafood. Your thyroid gland uses it to make thyroid hormones, which help control growth, repair damaged cells and support a healthy metabolism.Unfortunately, up to a third of people worldwide are at risk of an iodine deficiency.