طاغوتی قوتیں اور پاکستان

پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا اﷲ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان دفاعی طور پر ایک مضبوط ملک ہے شاید اسی لئے طاغوتی قوتیں ایک جگہ اکھٹی ہو رہی ہیں اور وہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ہمیں ان کافرانہ سوچ رکھنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ہمیں ان سے دوستیاں بڑھانے سے گریز کرنا ہو گا کیونکہ یہ طاقتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھی ملوث پائی گئی ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہو گا۔

پاکستان کے صحافیوں اور سیاست دانوں کو بھی پاکستان سے متعلق لکھنے اور بولنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی حرف نہ آئے خدا کے فضل و کرم سے پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اسے توڑنے والوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو گا لیکن اس کے لئے ہمیں اپنے اندرونی معاملات درست کرنے ہوں گے ایک دوسرے پر بھبکیاں کسنے سے بہتر ہے کہ مل بیٹھ کر حل نکالا جائے پاکستان سب کا ہے اور ہم سب پاکستان کے ہیں ہمیں اپنے ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح نہیں دینی چاہیئے کیونکہ دشمن کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جہاں اس کو موقعہ ملتا ہے وہ پاکستان کے خلاف ہرقدم اٹھاتا ہے۔

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں انتشار پھیلانے،اسے غیر مستحکم کرنے کے علاوہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی سرپرستی بھی کر رہا ہے حالیہ بھارت و اسرائیل کٹھ جوڑ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے بھارت کو لگتا ہے کہ ہم ایٹمی قوت نہیں ہیں ہم نے دنیا کو دھوکہ میں رکھا ہوا ہے جواب میں پاکستان نے کرارا جواب دیا کہ اگربھا رت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے۔بھارت اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے اسی لئے وہ جنگ سے گریز کر رہا ہے بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و ستم کر رہا ہے بلکہ کنٹرول لائن پر اپنی گولہ باری بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور نہتے معصوم لوگوں کو شہید اور زخمی کر رہا ہے اس کے جواب میں پاکستان بھی انہیں منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔

ملک میں سیاست دان اقتدار میں آنے کے لئے ایک دوسرے پر طرح طرح کے الزامات لگانے میں مصروف ہیں لیکن برسر اقتدار آتے ہی اپنے مخالفین کی تمام برائیاں بھول جاتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا انتخابات سے پہلے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی سب کچھ بھول جاتے ہیں اب دور بدل چکا ہے عوام میں شعور آ چکا ہے وہ جانتے ہیں کہ کون ان کے لئے بہتر کام کرے گا خدارا تمام سیاست دان آپس کے جھگڑوں سے نکلیں اور پاکستان کی عوم کے لئے سوچیں پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچیں یہاں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس ان کے لئے راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے ان کے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ان کے لئے مواقع پیدا کریں تاکہ یہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

آنے والے انتخابات میں وہی کامیاب ہو گا جو عوام اور پاکستان کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے گا عوام سے جھوٹے وعدے بہت ہو گئے اب پاکستانی عوام کو بے وقوف بنا کر ووٹ حاصل نہیں کئے جا سکتے اب ہر سیاستدان کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا اور ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ایک محب وطن سیاست دان ہے اور وہ صرف پاکستان کی سلامتی ،امن و امن اور ترقی کا ضامن ہو گا موجودہ سیاست دانوں کوبھی عوام کے مسائل فوری حل کرنے ہوں گے ورنہ وہ کس منہ سے ووٹ مانگنے کے لئے اس عوام کا سامنا کریں گے۔
پارلیمٹ پر لعنت بھیجنے کی بجائے پارلیمنٹ کی عزت کا سبب بنیں پالیمنٹ بھی ایک قومی ادارہ ہے جسے عوام منتخب کرتی ہے یہ واحد ادارہ ہے جس میں ایک عام آدمی اپنا نمائیندہ منتخب کرتا ہے تا کہ اس کے ملک کو اور اسے تحفظ مل سکے لیکن اس کے بر عکس عام آدمی کے بارے میں بہتر فیصلے نہیں کئے جاتے ۔ ہم سب کو اپنے اداروں کا احترام کرنا ہو گا اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک پھر کسی بڑے انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ہمیں اپنی سوچ کا محور صرف اور صرف پاکستان کی ترقی اور پاکستانی کے تحفظ پر فوکس کرنا ہو گا تا کہ ایک عام آدمی بھی کھلے عام گھوم پھر سکے اور کسی عام آدمی کی بیٹی کی عزت یوں کھلے بازار نیلام نہ ہو ۔ہم پاکستانی ہیں اور ہمارے جینے کا مقصدپاکستان کا تحفظ اور ترقی ہے ۔ پاکستان زندہ باد

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1840563 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More