'سپر بلیو بلڈ مون' کی تصاویر

دنیا بھر میں بدھ کی رات آسمان پر 'سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند دیکھا گیا۔
 

image
دنیا بھر میں بدھ کی رات آسمان پر ایک انوکھا منظر دیکھا گیا جب تین قمری واقعات ایک ساتھ رونما ہوئے۔
 
image
اس واقعے کو 'سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند کا نام دیا گیا ہے۔
 
image
مغربی نصف کرۂ زمین پر رہنے والوں نے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کیا۔ آخری مرتبہ اس نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔
 
image
چاند گرہن 10 بج کر 51 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوا اور اس کا اختتام 16 بج کر آٹھ منٹ جی ایم ٹی پر ہوا۔
 
image
ڈیڑھ صدی سے زائد کے عرصے میں پہلی مرتبہ ایسا نظارہ مغربی نصف کرۂ زمین اور نیویارک میں یکساں طور پر دیکھا گیا۔ امریکہ کے علاوہ اس طرح کے چاند کو ایشیا، آسٹریلیا اور مشرقی یورپ میں بھی دیکھا گیا۔
 
image
'سپر بلیو بلڈ مون' یا عظیم نیلگوں خُونی چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔
 
image
بدھ کی شب چاند معمول سے سات فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔
 
image
ناسا کا کہنا ہے کہ گرہن کی وجہ سے ماہرین اس بات کا مشاہدہ بھی کر سکیں گے کہ جب چاند کی سطح تیزی سے ٹھنڈی ہوتی ہے تو اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

A SUPER Blue Blood Moon takes to the sky for the first time in 152 years as three unusual lunar events take place at the same time. Rare super blue blood moon takes to the sky as three unusual lunar events - an extra big super moon, a blue moon and a total lunar eclipse - take place at the same time.