خوشخبری

خیریت تو ہے آپا ؟؟ آپ کچھ پریشان لگ رہی ہیں __
سعدیہ ابھی کچن کے کام نمٹاکر آپا کے پاس آکر بیٹھی ۔۔کیوں کے سعدیہ جیسے ہی فارغ ہوتی تھی اپنے پڑھنے اور لکھنے کے شوق کو پورا کرتی تھی ۔۔سوشل میڈیا پر جہاں سعدیہ سیاست اور معاشرت پر ہونے والی debates کا حصّہ تھی وہیں اخبارات کا مطالعہ کرکے باخبر رہنا بھی ضروری سمجھتی تھی سعدیہ کے پاس کتابوں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود تھا ۔۔وہ کتابوں سے محبّت کرنے والی ۔۔اخبار اور رسائل کو سمبھال کر رکھنے والی ۔۔اور لفظوں سے کھیلنے والی پر اثر شخصیت رکھتی تھی ۔۔
ارے کیا بتاؤں سعدیہ ۔۔میری ایک دور کی رشتےدار ہیں انکی۔بیٹی کو شادی کے تین سال ہوگئے اولاد نہیں ھے کوئی ۔۔سنا ہے میاں کو سب گھر والوں نے تجویز دی ہے کے دوسری شادی کر لے ۔۔"آپا کے انداز سے ظاہر تھا کہ لڑکی کے گھر والے شوہر کی دوسری شادی کی خبر سے پریشان ہیں ۔۔سعدیہ اخبار میں گم تو تھی مگر آپا کی بات پر اسکا پورا دھیان تھا
""اچھا آپا ۔۔ویسے اولاد کے لئے دوسری شادی کوئی گناہ تو نہیں ہے ۔۔اگر دونوں بیویوں کے ساتھ ہر معاملے میں انصاف کر سکتے ہیں تو پریشانی کی بات کیا ہے ؟؟""
آپا کو سعدیہ سے کسی ایسے ہی آسان جواب کی امید تھی مگر مسئلہ کچھ اور تھا
سعدیہ سسرال والے اسے کسی پیر کے پاس لے گئے ۔پیر نے کہا یہ لڑکی ماں بننے کی اہلیت نہیں رکھتی ۔۔ورنہ اسکے سسرال۔والوں نے تو طرح طرح کے گھریلو ٹوٹکے آزمائے ہیں ۔۔حکیموں سے لیکر دآئیوں کو چیک کروایا ہے ۔۔مہنگی دوائیاں ۔۔مہنگے ڈاکٹر ۔۔مگر فرق کوئی نہیں ۔۔اب دیکھو نا اگر ماں بننے کی اہل ہوتی تو اتنے علاج سے تھوڑا تو فرق آتا ۔۔اب تین سال کام بھی تو نہیں ہنا ۔۔۔""آپا اپنے دھن میں بولے جارہی تھی۔جب کہ سعدیہ اخبار میں منہ دئیے آپا کی سادگی پر مسکرا رہی تھی ۔۔اسنے اخبار کو فولڈ کرتے ہوئے کہا ۔۔
""آپا ۔۔کیا اسکے شوہر کا علاج کروایا گیا ؟؟ کیا اس لڑکی سے پوچھا گیا کے اسکا شوہر اسکے قریب آتا بھی ہے یا نہیں ""انتہائی پرسکون لہجہ تھا سعدیہ کا
آئے لڑکی تم کیسی کیسی باتیں نکالتی ہو منہ سے ۔۔بھلا یہ بھی کوئی پوچھنے والے سوال ہیں ؟؟ اور ویسے بھی بیماری،بانجھ پن عورت میں ہوتا ہے ۔"آپا قدرے غصے میں ہوگئی تھی
آپا relax ۔۔میرا مطلب یہ ہے کہ کمی۔صرف عورت میں نہیں ہوتی ۔۔مرد میں بھی ہوتی ھے ۔۔مرد کیا بیمار نہیں ہوتے ؟؟ کیا کام کی زیادتی سے انکے جسم نہیں تھکتے ۔۔کیا انھیں بخار ،ملیریا ،typhoid نہیں ہوتا ۔۔کیا انھیں غصّہ نہیں آتا ؟؟ یہ سارے موڈ سوانگ جب عورت میں۔ہوتے ہیں تو مرد میں بھی ہو سکتے ہیں ۔۔تو پھر یہ کیسے ممکن ھے کوئی جسمانی یا روحانی کمی عورت میں ہو مردوں میں نہ ہو ۔۔تمام عورتیں۔اور مرد صحت اور جسامت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔۔علاج کی ضرورت مرد کو بھی ہوتی۔ہے آپا ۔۔مگر ہماری سوسائٹی کا مائنڈ سیٹ ہے کہ مرد ہمیشہ مکمل ہوتے ہیں ۔۔علاج بھی عورت کا ہو ۔۔علاج کے نام پر تمام ٹوٹکے تجربے حربے عورت پر آزمائے جاتے ہیں پیر فقیر کے درباروں سے لیکر نجانے کتنے عطائی حکیم اس لڑکی کو سر سے پاؤ کن کن۔نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور جب یہ سارے طریقے بیکار ہوجاۓ تو۔ ۔۔۔چھوڑ دیتے ہیں اس بیچاری کو۔۔یا پھر اس پر سوتن لائی جاتی ہے ۔۔مگر اپنی آنا کو پس پشت رکھ کر کبھی اپنے علاج پر غور نہیں جاتا ۔۔یہ دوغلا پن کیوں آپا ؟؟ سعدیہ نے اس مکمّل جواب کے بعد آپا مزید کیا کہ سکتی تھی ۔۔
بات تو ٹھیک کہی ہے سعدیہ ۔۔اس معاشرے میں بار بار عورت کی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے ۔ صرف اسلئے کے وہ ایک عورت ہے ۔ کاش کے یہ بات وہ عورتیں۔بھی سمجھتی جو ساس نند یا کسی بھی رشتےدار کی شکل میں ۔۔شادی کے دوسرے ہی مہینے سے سوال کرنا شروع کر دیتی ہیں کہ۔۔خوشخبری ہے ؟؟

فائزہ شیخ
About the Author: فائزہ شیخ Read More Articles by فائزہ شیخ: 9 Articles with 7547 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.