ایسا جزیرہ جہاں مردوں کا داخلہ منع ہے

فن لینڈ میں ایک ایسا جزیرہ واقع ہے جہاں مردوں کا داخلہ سختی سے منع ہے٬ ایسا کیوں ہے؟ اس کی بھی ایک دلچسپ وجہ ہے- اس جزیرے کا نام SuperShe ہے اور یہ ایسی خواتین کے لیے بہترین قرار دیا جارہا ہے جو اپنے کچھ پرسکون لمحات کسی ایسے مقام پر گزارنا چاہتی ہیں جہاں ان کا سامنا مردوں سے نہ ہو-
 

image


دراصل یہ ایک تفریحی ریزورٹ ہے جہاں صرف خواتین کو جانے کی اجازت ہے- اس انوکھے ریزورٹ کی تخلیق کا منفرد خیال ایک امریکی خاتون کرسٹینا روتھ کے ذہن کا کمال ہے-

کرسٹینا نے ایسے مخصوص ریزورٹ کے قیام کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اکثر خواتین آس پاس موجود مردوں کی موجودگی کی وجہ سے خود کو پرسکون محسوس نہیں کرتی اور ذہنی الجھن کا شکار دکھائی دیتی ہیں-

اگرچہ کرسٹینا مردوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ صرف خواتین کے لیے قائم کیے گئے اس ریزورٹ پر خواتین آزادانہ طور پر اپنی تمام سرگرمیاں سرانجام دے سکتی ہیں اور ایک پرسکون وقت گزار سکتی ہیں جس سے انہیں بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے-
 

image


کرسٹینا کا یہ منصوبہ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے- یہاں ایک ایسا گھر تعمیر ہوگا جس میں دس کیبن موجود ہوں- اس مقام پر خواتین کو روزانہ کھانا پکانے اور فٹنس کی کورسز کروائے جائیں گے- اس کے علاوہ یوگا اور مراقبے کی کلاسز کا بھی انتظام کیا جائے گا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Hardcore feminists searching for a vacationing spot where they don’t have to interact with men at all need look no further than SuperShe Island, a women-only island resort off the coast of Finland. SuperShe Island is the brainchild of American entrepreneur Kristina Roth, who decided to invest in a women-only resort after realizing that being around men was distracting to other women.