کروشیا سے متعلق دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

کروشیا ایک ایسا ملک ہے جو اپنے خوبصورت ساحلوں٬ پرکشش نیشنل پارکس اور بہترین موسم کی وجہ سے آج ایک دلکش سیاحتی مقام بن چکا ہے- تاہم ہر سال 11 ملین سے زائد دیگر یورپی ممالک سے آنے والے سیاح اور دنیا کے دیگر حصوں میں بسنے والے افراد کروشیا سے متعلق کئی دلچسپ حقائق سے ناواقف ہیں- یہ حقائق کیا ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-
 

image
کروشیا ایک چھوٹا سا ملک ہے جو کہ 22 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ ملک 1200 جزائر پر مشتمل ہے جن میں سے 48 مستقل طور پر آباد ہیں-
 
image
مشہور مؤجد Nikola Tesla کروشیا کے ایک قصبے Smiljan میں پیدا ہوئے- 1856 میں یہ علاقہ آسٹریا کی حکومت کے زیرِ انتظام تھا-
 
image
شمال مغربی کروشیا میں واقع Hum نامی قصبہ دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ ہے جس کی آبادی صرف 20 افراد پر مشتمل ہے-
 
image
وسطی کروشیا میں واقع Plitvice Lakes National Park کا شمار یورپ کے خوبصورت ترین نیشل پارک میں ہوتا ہے- یہ نیشنل پارک اپنی منفرد تراش خراش کی حامل چٹانوں٬ پرکشش جھیلوں٬ غاروں اور آبشاروں کی وجہ سے مشہور ہے-
 
image
عام طور پر کروشیا کو ایک سمندر کے اطراف کا مقام سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت یہاں بلند و بالا پہاڑ بھی موجود ہے- اس ملک سب سے بلند چوٹی کا نام Dinara ہے جس کی بلندی 1,831 میٹر ہے-
 
image
دنیا کی سب سے پہلی torpedo کروشیا کے تیسرے بڑے شہر Rijeka میں تیار کی گئی تھی-
 
image
گردن کے گرد باندھے جانے والی ٹائی بھی کروشیا کی ہی ایجاد ہے اور 16ویں صدی کی ابتدا کروشیا کے فوجیوں کو اسی ٹائی سے شناخت کیا جاتا تھا- اور جلد ہی اس ٹائی کو دیگر اقوام نے بھی اپنا لیا-
 
image
کروشیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہیں جو متعدد شاندار اور مقبول ساحل رکھتے ہیں-
 
image
کروشیا کا Brac نامی جزیرہ سیاحوں کے لیے بےپناہ کشش کا باعث ہے جس کی وجہ یہاں پائے جانے والے انوکھے گھر ہیں- یہاں گھر کے اندر گھر تعمیر ہے- 19ویں صدی میں تین بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ چھوٹے سے گھر کے اردگرد ایک بہت بڑا گھر تعمیر کریں گے-
 
image
سال 2011 میں فوربز میگزین نے کروشیا کو سرفہرست 12 ایسے بہترین ممالک میں شامل کیا جو ریٹائرڈ افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Thanks to its beautiful Adriatic coast, stunning national parks and sunny climate, Croatia has become a popular tourist destination. However, a vast majority of more than 11 million visitors who come to visit Croatia every year are from other European countries (particularly from Germany, Czech Republic and Italy), which is why Croatia remains relatively unknown for people from other parts of the world.