تھرپارکر میں کم عمر سائنسدانوں کا میلہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر کے شہر مِٹھی میں مختلف سکولوں کے بچوں کا دو روزہ سائنسی میلہ منعقد ہوا ہے۔
 

image


اس میلے میں بچے اپنے من پسند سائنسی تجربات کے بارے میں نہ صرف ایک دوسرے سے سیکھ رہے ہیں بلکہ لوگوں کو اپنی تخلیقی کاوشوں کے بارے میں آگاہ بھی کر رہے ہیں۔

14 اور 15 فروری کو جاری رہنے والے اس سائنسی میلے میں تھرپارکر کے 50 سے زائد پرائمری سکولوں کے بچے حصہ لے رہے ہیں۔
 

image


پاکستان میں ایک عرصے سے توانائی کا بحران چل رہا ہے جس میں موجودہ حکومت نے گیس اور کوئلے کی مدد سے چلنے والے بجلی گھر لگا کر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔
 

image


ان بچوں نے پانی سے بجی پیدا کرنے کا ماڈل تیار کیا ہے جو ماحول دوست بھی ہے اور اس سے حاصل کرنے والی بجلی کی قمیت بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔

تھر میں اس نوعیت کے سائنسی میلوں کی عدم موجودگی بچوں کو سائنس کے میدان سے دور نہیں کر پائی اور اب میلے کی وجہ سے ان کو اپنی قابلیت اور سائنس میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
 

image


 میلے میں بچوں کی زیادہ توجہ بجلی پیدا کرنے کے شعبے پر تھی شاید اس کی وجہ سے ملک میں دہائیوں سے جاری بجلی کا بحران ہے۔
 

image

جہاں میلے میں توانائی کے شعبوں میں ماڈلز بنائے گئے وہیں بچوں نے اپنے ماڈلز کے ذریعے ملک میں موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بتانے کی کوشش کی۔ پاکستان کا شمار ان کا ملک میں ہوتا ہے جو موسممیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے۔
 

image

صوبہ سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع امکانات ہیں اور ایسے منصوبوں پر کام جاری بھی ہے۔ بچوں نے ماحول دوست توانائی کے اس شعبے میں بھی سائنسی ماڈل بنائے۔
 

image

میلے میں بچوں نے اعتماد کے ساتھ شرکا کو اپنے ماڈلز کے بارے میں بتایا۔ اس طرح کے میلوں سے بچوں میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے جو ان کی تخلیقی سرگرمیوں کے لیے اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
 

image

امر جگدیش مالانی سکول کے طالب علم پیوش کمار نے عالمی تپش کے موضوع پر اپنا پراجیکٹ پیش کیا۔
 

image

جمعرات کو اس میلے کا آخری دن ہے لیکن بچوں کی دلچپسی کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ اگر ہفتہ بھر بھی جاری رہتا تو کم تھا۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

The sprawling desert of Thar became the centre of scientific creativity as the talent and interest of students of remote and small city of Mithi stunned visitors at the two-day Science Festival which ended Thursday. Natasha, a 5th-grader, impressed the visitors and officials when she, in Sindhi language, explained the step-by-step process of a water filtration device using simple materials such as sand, charcoal and gravel.