پاکستان کی مایہ ناز سپوت اور حقیقی خادم اعلی جناب
عبدالستار ایدھی نے ایک بار فرمایا تھا کہ میں پڑھا لکھا تو نہیں ہوں لیکن
مارکس اور لینن کی کتابیں پڑھی ہیں ۔کربلا والوں کی زندگی پڑھی ہے ،میں
تمھیں بتاتا ہوں کہ اصل جنگ کس کی ہے اصل جنگ امیر اور غریب کی ہے ظالم و
مظلوم کی ہے عبدالستار ایدھی وہ شخصیت تھی جن کو لوگ پیسے دے کر بھی نہیں
بتاتے تھے کہ ہم نے کتنا چندہ دیا اور جو بھی انہیں دیتا تھا اسے اس بات کا
پکا یقین ہوتا تھا کہ اسکا پیسہ درست جگہ لگے گا بے سہارا بچوں کی پرورش سے
لیکر بے گوروکفن پڑی ہوئی لاشوں کو ایدھی صاحب نے خود اپنے ہاتھوں سے
سنبھالا یہ وہ شخص تھا جس نے کبھی کسی سے کوئی وعدہ نہیں کیا مگردکھی عوام
کی جتنی خدمت انہوں نے کردی پاکستان کی تاریخ میں کوئی اور ان جیسا نہیں
گذرا مجھے انکی یاد اس لیے آرہی ہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں پیٹرول
اورڈیزل پرہوشربا ٹیکسوں کے حوالہ سے وزارت پیٹرولیم نے ایک رپورٹ پیش کی
جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ حکومت صرف پیٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے
ٹیکسوں کی مد میں اصل قیمت پر 68فیصد زائد وصول کررہی ہے حکومت اس وقت ڈیزل
پرصارفین سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکس ، جبکہ پیٹرول پر 34 روپے 24 پیسے ٹیکس
فی لیٹر وصول کررہی ہے پیٹرول ایک عام غریب سے لیکر کھرب پتی شخص کی ضرورت
ہے کتنی بدقسمتی ہے کہ پیٹرول پر جتنا ایک سرمایہ دار شخص ٹیکس دیتا ہے
اتنا ہی ایک غریب موٹر سائیکل والا بھی ٹیکس دے رہا ہے حکومت روزانہ اربوں
روپے صرف پیٹرول پرٹیکس لگا کراکٹھے کررہی ہے اس وقت پاکستان میں سوائے
سانس لینے کے اور باقی سبھی اشیا پر ٹیکس لیا جارہا ہے اور وہ پیسہ کہا
جارہا ہے اس حوالہ سے میری پاکستان کے صف اول کے سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے
والے افراد سے بات کرنے کا موقعہ ملا تو اکثریت کا ایک ہی موقف تھا کہ عوام
کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے اور اسکے لیے مفرور اور
اشتہاری وزیر خزانہ اسحاق ڈار سکو قابو کرنا ہوگا باقی باتیں انہی کی زبانی
آل پاکستان مسلم لیگ (جناح ) کے سربراہ احمد رضا قصوری نے کہا کہ پیٹرول
موٹر سائیکل سے لیکر مرسڈیز تک استعمال ہوتا ہے اور حکومت عام مزدور کا بھی
خون نچوڑ رہی ہے اربوں روپے کی لوٹ مار کا 60فیصد سیاستدانوں اور40فیصد
بیوروکریٹ کی جیب میں چلا جاتا ہے جبکہ موجودہ نااہل حکومت نے گذشتہ چار
سالوں میں 84بلین ڈالر کا ملک کو مقروض کردیا ہے اگر اب پھر الیکشن ہوگئے
تو یہی لٹیرے واپس آجائیں گے اور پھر اگلے پانچ سالوں میں یہ ملک کو 20ارب
ڈالر کا مقروض کرکے ملک کا دیوالیہ نکال دینگے انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت
ہے کہ سب ڈاکوؤں کو نیموں کی طرح نچوڑ کر ان سے لوٹی ہوئی رقم واپس لائی
جائے اگر 60فیصد بھی رقم برامد کرلی جائے تو ملک قرضوں اور بحرانوں سے نکل
جائے گا،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے
کہا کہ حکمرانوں نے مہنگائی کے ایٹم بم گرا گرا کر عوام کی سمجھ بوجھ ختم
کردی ہے روزانہ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے کرکے آف شور کمپنیوں کی
مدد سے باہربھیج دیے جاتے ہیں جرمنی نے ایک بار پیٹرول کی قیمت بڑھی تھی تو
10لاکھ گاڑیاں لوگ سڑکوں پر چھوڑ گئے تھے مگر یہاں پر عوام نے خود کشی کا
فیصلہ کیا ہوا ہے ،تحریک جواناں پاکستان و کشمیر محمد عبداﷲ گل نے کہا کہ
حکومت صرف پیٹرول کی مد میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈال کر اللے تللوں میں
مصروف ہے جبکہ غریب عوام ملک میں بحرانوں کا شکار ہے گنے کے کاشتکار نئی
فیصل بیج رہے ہیں مگر ابھی تک انہیں گنے کی رقم نہیں مل رہی اور یہ اس وقت
تک ہوتا رہے گا جب تک عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے نہیں ہونگے،پاکستان
مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل پنجاب چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ قومی خزانے
پر منی لانڈرنگ کے بادشاہ کو بٹھا کر نااہل نواز شریف نے آف شور کمپنیوں کے
زریعے پیسے ٹرانسفر کرنے کی ذمہ داری دے رکھی تھی اگر اس مفرور اور اشتہاری
وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو ملک واپس لایا جائے تو بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ
جائیگا کہ پاکستان عوام پر ڈالے گئے ڈاکے کی رقم کہاں کہاں چھپائی ہوئی ہے
،عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ حکمران اس وقت صرف پیٹرول کی
قیمتوں پر ٹیکس لگا کر اربوں روپے روزانہ اکٹھے کررہے ہیں جبکہ فضول
منصوبوں پر سرمایہ کاری کرکے کک بیکس کی مد میں وہی پیسے وصول کررہے ہیں
حکمران امیر تر اور عوام غریب سے غریب تر ہوتی جارہی ہے جب تک لوٹ مار کا
سلسلہ رکے گا نہیں اس وقت تک ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا ،پیپلز پارٹی کی
رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رانا
عامر شہزاد طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے وہ ہے لوٹ مار
کبھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تو کبھی ٹیکسوں کی بھر مار اور قرضوں
کی بوچھاڑ سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جسے اب روکنا بہت ضروری ہے ،پاکستان
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ موجودہ
حکومت نے عوام کو بیوقوف بنا کر ٹیکسوں کی بھر مار سے انکا کچومر نکال رکھا
ہے پیٹرول ایک مزدور سے لیکر ہر طبقہ کے لوگوں کی ضرورت ہے اور اسی ضرورت
کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں ،آل پاکستان مسلم لیگ
کے مرکزی چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ عوام حکمرانوں کی لوٹ
مار سے تنگ آچکی خود کشیاں معمول بنتی جارہی ہیں لوگ غریبت کے ہاتھوں اپنے
بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکمران اب بھی لوٹ مار سے باز نہیں آرہے
ہماری آزاد عدلیہ فوری طور پر چوروں کو سزائیں دیں ،عوامی مسلم لیگ پنجاب
کے سیکریٹری خالد سندھو نے کہا کہ حکمران لوٹو اور پھوٹو کی پالیسی پر
گامزن ہیں عوام کو اپنے حقوق کے لیے اب نکلنا پڑے گا ورنہ آنے والے دور میں
ہمارے بچے بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پا س گروی ہونگے ۔آخرمیں جناب
انور مسعود سے معذرت کے ساتھ انکی ایک مزاحیہ نظم ہے کدی تے پیکے جا نی
بیگم کو معمولی تبدیلی کے ساتھ یوں ہو جاتی ہے ،کدی تے ٹیکس کھٹاوے میاں ،آوے
سکھ دا ساہ وے میاں۔ٹیکس دے دے تھک گئے آں ہن،تہاڈیاں جیباں بھر بھر اک گئے
آ ں ہن،اندروں ہو گئے آں خالی ہن ،خود کشیاں کرکر مر گئے آن ہن ۔رہ گئے
تھوڑے ساہ وے میاں ،ہن تے ٹیکس گھٹا وے میاں ۔ |