نمازکی سنتیں

نماز میں سترہ(17 )سنتیں ہیں
(1) تکبیر تحریمہ کے وقت دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک اٹھانا۔ (2)دونوں ہاتھ ناف کے نیچے اسطرح باند ھنا کہ سیدھا ہا تھ دائیں ہاتھ کے او پر رہے (3)پہلی رکعت میں ثناء پڑھنا (4)تعو ذ پڑھنا (5)تسمیہ (بسم اللہ شریف )ہر رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے (6) سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنا (7)ثناء ، تعوذ، تسمیہ،آمین کا آہستہ پڑھنا (8)تکبیرات انتقالات یعنی ایک رکن سے دوسرے رکن میں جا نے کیلیے اللہ اکبر کہنا(9) تسبیح رکوع یعنی رکوع میں سبحان ربی العظیم تین یا پانچ یا سات مر تبہ پڑھنا (10)رکوع میں دونوں گھٹنوں کو انگلیاں پھیلا کر پکڑنا (11)تسمیع( سمع اللہ لمن حمدہ ) اور تحمید (ربنا لک الحمد)کہنا (امام کو صرف تسمیع، مقتدی کو صر ف تحمید اور منفرد کو دونوں کہنا چاہئے) ۔(12) تسبیح سجود یعنی سجدہ میں سبحان ربی الاعلی تین یا پانچ یا سا ت مرتبہ کہنا (13)جلسہ (دو سجدو ں کے در میان بیٹھنا)اور قعو د (بیٹھنے )میں بایاں پاؤں بچھا کے اس پر بیٹھنا اور دایا ںپاؤں کھڑا کر نا (14)قعد ہ اخیرہ میں تشھد کے بعد درود ِشریف پڑھنا (15)درودِ شریف کے بعد دعاء ما ثورہ یعنی وہ دعا جو قرآ ن یاحدیث میں آئی ہو پڑ ھنا (16)السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہنا (17)سلام کے وقت دائیں با ئیں طرف منہ پھیرنا
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1413395 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.