نماز کے واجب ہونے کی شرطیں اورواجبات نماز

(1)مسلمان ہو نا(2)بالغ ہو نا (نابالغ پر نماز واجب نہیں البتہ نماز پڑھنے کی عادت ڈالنا چاہے کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ سات سال کی عمر میں نماز کی تاکید کرنے کا اور دس سال کی عمر میں نماز نہ پڑھنے پر مارنے کا حکم ہے۔ (3) عاقل ہونا (دیوانہ پر نماز واجب نہیں)(4)وقت کا پا یا جانا (5) عورتوں کا حیض ونفاس سے پاک ہو نا شرط ہے

واجبات نماز 12ہیں
(1) قرات فاتحہ (سورہ فاتحہ کا پڑھنا )(2)ضم سورہ (سورہ فاتحہ کے بعد دوسرا کوئی سورہ ملانا )(3)فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں کو قرات کے لئے متعین کرنا (فرض کے چار رکعتو ں میں سے پہلے دو رکعتوں میں قرات کرنا ) (4)رعایت تر تیب (جو رکن ہر رکعت میں مکرر (دو بار )ہے اسکو ایسا ہی کرنا) (5)تعدیل ارکان (ہر رکن میں اتنی دیر ٹھرنا جس میں ایک ایک بار تسبیح(سبحان ربی العظیم)کہہ سکیں۔(6)قعدہ اولی (چارر کعت والی نمازوں کی دوسری رکعت میں دو سجدوں کے بعد تشہد پڑھنے کے مقدار بیٹھنا)(7)تشہد(التحیات)(8)قرات جہری (آواز سے قرات کرنا یعنی جن رکعتوں میں آواز سے قرات کرنا ہو ان میں اتنی آواز سے قرات کرنا کہ دوسرے سن سکے )۔ (9)قرات سری (آہستہ قرات یعنی جن رکعتو ں میں آہستہ قرات کرنا ہو ان میں اتنی آواز سے قرات کرنا کہ اپنے کا ن سن سکے اگر اپنے کان نہ سن سکے تو قرات ہی نہ ہو گی)۔

نوٹ : امام کو فجر ،مغرب ،جمعہ ،عیدین ،تراویح، اور رمضان کی وتر کی تینوں رکعتوں میں قرات جہری کرنا واجب ہے۔ با قی تمام میں قرات سری کرنا واجب ہے ۔ منفرد (اکیلا نماز پڑھنے والے )کو قرات جہر ی کے رکعتوں میں اختیار ہے کہ قرات جہری پڑھے یا سری لیکن سری کی رکعتوں میں سری ہی پڑھے۔ امام اور منفرد دنوں کیلے ثناء ، تعوذ (اعوذباللہ من الشطان الر جیم )تسمیہ (بسم اللہ الر حمٰن الرحیم )آمین ،تسبیحات ، تشہد ،درود ، دعا یہ سب چیزیں آہستہ پڑھنا چاہئے اگر چہ نماز جہری ہو یا سری۔

(10) لفظ سلا م کہہ کر نماز ختم کرنا (11)قنو ت وتر (نماز وتر کی تکبیر اور دعا چاہے وہ کو ئی بھی ہو) (12)تکبیرات عیدین
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1309068 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.