احرام طواف سعی حلق یا قصر
احرام میں تلیبہ پڑھتے رہیں۔ طواف کی نیت ۔اضطباع (داہنا کندھاکھلا )کریں۔
طواف کا آغاز حجرا سود سے کریں اس طرح کہ حجر اسود آپ کے دائیں جانب ہو
بالکل روبرو نہ رہے ۔ حجر اسود کا استلام (یعنی بوسہ) کریں۔ پہلی تین چکر
وں میں رمل (تیز تیز پنجوں کے بل چلنا) کرے۔ دوران طواف نگاہ سامنے رکھیں۔
اِدھر اُدھر نہ دیکھیں۔ طواف ختم ہوتے ہی کندھے ڈھانک لیں۔ دو رکعت واجب
الطّواف ، مقام ابراہیم پر یاحرم میں جہاں ممکن ہو اداکریں۔ زم زم پیئیں
حجراسود کا استلام کریں ۔ سعی کریں۔
(صفا سے خانہ کعبہ دیکھیں ، دعاکریں ۔ صفا سے مروہ پہلی اور مروہ سے صفا
دوسری اسطرح سات چکر لگائیں) حلق یاقصرکریں عمرہ مکمل ہوا ۔ احرام اتاریں۔
باقی اوقات میں سادہ کپڑوں میں طواف اور نماز ادا کرتے رہیں ۔ ایسے طواف
میں رمل نہیں۔ |