سفر ہے شرط

گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے‘‘،ہماری شامت آئی ہم نےسفرکی
نیت کرلی۔
ہم خوشگوار موڈ میں کسی خوشحال لفنگے کی طرز سے سیٹی بجا رہے تھے ،،کہ
دوست نے پوچھ لیا،‘بھائی خان صاحب! طبیعت تو ٹھیک ہے نا،،اس دور پرآشوب
میں اتنی زندہ دلی،،،!

ہم بولے،بس بھائی نہ پوچھ!! آپ کا یہ دوست بہت جلد ٹرین سے لاہور جانےوالا
ہے۔وہ گویا ہوئے،،ٹکٹ لینے کی ہمت آگئی،،،؟
ہم بولے پیسے سے سب خریدا جاسکتا ہے،،،بہرحال اس نے ہمارے پہاڑ جیسے
حوصلوں کو آزمانے کے لیے سفر سے بھی ذیادہ ٹکٹ کی تیاری کی ہدایات دیں۔۔۔


بکنگ آفس پر پہنچےتو شیطان کی آنت کیطرح کی لمبی لائن بس ہماری قسمت
میں شہید ہونا نہیں تھا۔
صرف چند گھنٹوں کےبعد ہم نے اک مردم بیزار بظاہر خاتون نما عورت سےٹکٹ لے
ہی لیا۔

وقتِ رخصتی ‘‘ٹرین‘‘ لوگوں کےہجوم میں ہجوم میں بڑی مشکل سےڈھونڈی گئی۔
اس نے وقتِ رخصت ایسا برا سا ہارن بجایا کہ لگا ٹرین کے ہاں میت ہو گئی ہو۔جب
اس نے خراماں خراماں چلنا شروع کیا ہمیں لگا،‘‘لاہور ہنوز دُور است،،،!‘‘

ٹرین کے اندر مسافر ایسے لدے ہوئے تھےکہ جیسے اخبارات کی تھبیاں لگی ہوں۔
کسی کا بچہ کسی کی گود میں،کسی کا شوہر کسی اور کی بیوی سے ڈانٹ کھا رہاہے۔
بیوی شوہر کو بھائی بھائی کہہ رہی ہے،،بھائی سیٹ کے نیچے دبکا پڑا ہوا ہےہمیں
محسوس ہوا کہ ہم جمناسٹک سیکھ گئےہیں،،،ہمارا پاؤں ہمارے کان کے پاس
تھا۔بعد میں پتا چلا کہ وہ تو کسی لکڑی کی ٹانگ تھی جو اس نے اتار لی تھی۔

ہم نے پوچھا‘‘ بھائی اس کی مالش کیسے کرتے ہو،،؟‘‘
اس نےہمیں ایسے گھورا جیسے بیوی اپنے شوہرکو دہی کی جگہ اچار لانے پر گھورتی
ہے۔بہرحال ہم نے اس بے ادبی کو نظر انداز کر دیا۔وہ صاحب بولے بھائی،! میں اس
لکڑی کی ٹانگ کی مالش نہیں پالش کرتا ہوں۔

ٹرین والوں نے ایسا کھانا دیا کہ ہم نے بظاہر ویٹر سے پوچھا ،،،‘‘بھائی! یہ کک پہلے
کہاں پکایا کرتا تھا۔تو وہ بولا،،معمولی کک نہیں ہے یہ تیئیس سال جیل میںکھانا
پکاتا رہا ہے۔
جو کسی سے نہیں مان کے دیتا تھا اس کےدو کھانوں کے بعد ایسے فرفر بولتا تھا،،
کہ اپنے دادا کا جرم بھی بتا دیتا تھا۔

بس دوستو اب اورحوصلہ نہیں وہ سب یاد کرنے کا،،،باقی حوصلہ ہوا تو داستانِ الم
سناؤں گا۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253812 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.