کینیڈا کے شہر Windsor کے شہری گزشتہ 8 سالوں سے ایک ایسی
پراسرار اور تکلیف دہ آواز کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کے بارے
میں کوئی کچھ بھی نہیں جانتا-
|
|
متعدد کوششوں کے باوجود اس آواز کی حقیقت کا سراغ نہیں لگایا جاسکا اور اب
تک کوئی نہیں جانتا کہ یہ پراسرار آواز کس چیز کی ہے اور کہاں سے آتی ہے؟
2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل آبادی والے اس شہر میں سنائی دینے
والی اس پراسرار آواز کا نام ‘Windsor Hum’ رکھ دیا گیا ہے- بعض اوقات یہ
آواز صرف چند گھنٹوں تک سنائی دیتی ہے لیکن کبھی کبھی اس کا دورانیہ کئی
دنوں پر بھی محیط ہوجاتا ہے-
اس آواز نے اکثر شہریوں کو شدید بیمار بھی کردیا ہے اور انہیں سر درد٬ کم
خوابی اور ڈپریشن جیسی کئی شکایات پیدا ہو گئی ہیں اور یوں اس آواز کے
بھیانک اثرات بھی سامنے آرہے ہیں- اکثر شہری تو اس آواز سے اس حد متاثر
ہوئے کہ انہوں نے اس سے بچنے کے لیے دور دراز کے علاقوں میں پناہ حاصل کرلی-
کچھ شہری اس پراسرار آواز کو subwoofer کی آواز سے ملتا جلتا قرار دیتے ہیں
لیکن بعض شہریوں کے نزدیک یہ کسی ڈیزل انجن کی آواز ہے-
|
|
گزشتہ چند سالوں تک تو اس آواز کے حوالے سے کئی نظریات سامنے آئے جیسے کہ
یہ آواز کسی خفیہ سرنگ سے آرہی ہے یا پھر یہاں کہیں قریب اڑن طشتریاں موجود
ہیں- تاہم اب تک کوئی بھی نظریہ درست ثابت نہیں ہوسکا-
|