اگر آپ ایک گیلن پانی روزانہ پئیں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ ایک گیلن (3.7 لیٹر) پانی روزانہ پینا شروع کردیں تو کیا ہوگا؟ سننے میں تو یہ بہت زیادہ لگتا ہے کہ مگر یاد رکھیں کہ جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے تو اتنا پانی پینا کوئی خاص بات نہیں۔ تاہم روزانہ اتنا پانی پینے پر آپ کے ساتھ یہ 7 چیزیں ضرور ہوسکتی ہیں جو کہ ڈان کی ایک رپورٹ میں شائع کردہ ہیں۔

شروع میں پیٹ پھولا ہوا لگے گا
اگر آپ اچانک ہی پانی کااستعمال بڑھا دیں گے تو آپ کو غیراطمینان بخش تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا۔ فکرمند مت ہوں یہ احساس جلد ختم ہوجائے گا تاہم دن بھر میں ایک ساتھ گلاس پینے کی بجائے کچھ گھونٹ لے کر پینا اس احساس کو کم کرسکتا ہے۔
 

image


ہر وقت پیشاب آنا
جب پیٹ بھرنے کا احساس ختم ہونا شروع ہوگا تو آپ جسم میں موجود اضافی نمکیات کو باہر نکالنے لگیں گے اور بار بار ٹوائلٹ کے چکر لگانے پڑسکتے ہیں۔ تاہم اس عمل کے نتیجے میں آپ کے جسم کے لیے غذا کو ہضم کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ اور بار بار ٹوائلٹ سے جانے سے آپ کو جسمانی طور پر زیادہ حرکت کرنے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔

خوراک کی کم مقدار استعمال کرنے کا امکان
اس کی ایک وجہ ہے جب ہی طبی سائنس تجویز دیتی ہے کہ کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جو آپ کو بہت زیادہ غذا جسم کا حصہ بنانے سے روکتا ہے۔

بہتر ورزش
پانی جسم میں آکسیجن اور گلوکوز کو درست طریقے پہنچانے سے مدد دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ ورزش کے دوران خود کو توانائی سے زیادہ بھرپور محسوس کرتے ہیں۔ مزید براں یہ جوڑوں اور مسلز کے لیے لبریکنٹس کا کام کرتا ہے۔
 

image


جسمانی وزن میں کمی
اگر آپ زیادہ پیشاب کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسمانی فضلے کو زیادہ خارج کررہے ہیں، آپ کم کھاتے ہیں اور زیادہ بہتر ورزش کرپاتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ پانی پینا بذات خود وزن کم نہیں کرتا مگر اس مثبت اثرات ضرور فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

آنکھوں کے نیچے حلقے غائب ہوسکتے ہیں
آنکھوں کے نیچے حلقے عام طور پر جسم میں نمکیات کی مقدار بڑھ جانے کی بدولت بھی نمایاں ہوجاتے ہیں ، خاص طور پر اگر آپ زیادہ نمکین غذائیں یا رات گئے اسنیکس کھانے کے عادی ہو تو وہ نمک پپوٹوں کے نیچے جمع ہونے لگتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں اضافی نمک جسم سے باہر نکل جاتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد حلقے بھی غائب نظر آنے لگتے ہیں۔
 

image

پانی کی طلب بڑھتی ہے
جتنا آپ پانی یا کوئی مشروب استعمال کریں گے اس کی طلب بھی اتنی ہی بڑھے گی تاہم دیگر مشروبات کسی بھی طرح صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔ خوش قسمتی سے پانی مفت، خالص اور جسم کے لیے محفوظ ہوتا ہے، وہ آپ کے لیے بہترین مشروب ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Our bodies are around 60% water, give or take. It is commonly recommended to drink eight 8-ounce glasses of water per day (the 8x8 rule). Although there is little science behind this specific rule, staying hydrated is important. Here are 7 evidence-based health benefits of drinking plenty of water.