ھائیڈروپونکہ -HYDROPONICA

ھائیڈرو پونکس کا تعارف
آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہوگی کہ ھائیڈروپونکس سسٹم پودوں کی افزائش کا سب سے آسان طریقہ کار ہے مٹی میں پودہ اگانے اور افزائش کرنے کے مقابلہ میں جسے ہر خاص وعام جس کو پودے اگانے کی معلومات قطعاً نہ ہو وہ بھی مختصر تربیت سے HP سسٹم میں اپنے اور عزیزوں اور دوستوں کے لئے سبزیاں، پھل، پھول حتیٰ کہ جڑی بوٹیاں بھی اگا سکتے ہیں۔ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ HP میں پودے اگانا مٹی کے مقابلہ میں مہنگا اور مشکل امر ہے۔ جب کہ معاملہ اس کے برعکس ہے وہ لوگ جو Youtube پر دیکھنے کے بعد جب خود سے کوشش کرتے ہیں اور انکو ناکامیاں ہوتی ہیں تو وہ خود تو مطمئن نہیں ہوتے وہ اپنے عزیز واقارب اور دوستوں کو کہتے ہیں کہ HP میں پودے اگانا بہت مشکل امر ہے کیوں کہ انہوں نے معلومات مکمل حاصل ہی نہیں کی۔ تو آج ہم آپ کو ایسی چونکا دینے والی باتیں HP کے بارے میں بتائیں گے کہ آپ کے سارے خدشات دور ہوجائیں گے۔
 

image


اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ زمین پر جو پودے لگے ہوتے ہیں ان کو ان کی غذا زمین سے ملتی ہے اس کے برعکس یہ کہا جاتا ہے کہ HP میں پودے پانی میں لگائے جاتے ہیں۔ پانی سے پودوں کی افزائش کیسے ممکن ہے تو اِس کا آسان سا جواب ہے کہ زمینی پودے جو زمین اور ہوا سے غذا حاصل کرتے ہیں۔ HP سسٹم میں وہ تمام اجزاء Nutrientsسے ملتی ہیں۔ زمینی غذا سے بھی زیادہ اجزاء HP سسٹم میں دیے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے HP سسٹم کے پودے جلدی اُگ جاتے ہیں۔ خوبصورت اورمزے میں کئی گنُا بہتر ہوتے ہیں۔ ساتھ ساتھ ان کی پیداوار بھی مقابلۃً زیادہ ہوتی ہے۔

اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ نباتات اور کھتی باڑی کے ماہرین نے صدیوں کی تحقیق سے یھ معلومات حاصل کی کے پودوں کی نشونما کیوں کر ممکن ہوتی ہے اُس کے لئے پانی، ہوا اور زمین سے جو اجزاء ملتے ہیں ان کی کتنی مقدار اور کس شے کی کمی اور زیادتی سے ہوتی ہے۔ وہ معلومات عامۃ الناس کو مطلع کی اور اس کے بعد جب ان ماہرین نے HP سسٹم کے پودوں کیلئے تعارف کرایا وہ ہے Nutrient ۔ نویٹرن جس کو سادھ پانی میں ملا کر پودوں کو دیا جاتا ہے۔ اس طریقہ سے HP سسٹم میں پودوں کی افزائش عمدہ طریقے سے ہوجاتی ہے۔

اس طریقہ کار سے پودے کی جڑوں کو غذا، پانی اور آکسیجن باآسانی مل جاتی ہے جس کی وجہ سے پودے زیادہ جلدی بڑے ہوجاتے ہیں۔ پھل، پھول سب جلدی آجاتے ہیں جو کہ مزے میں بھی بہت عمدہ ہوتے ہیں۔

HPکی تاریخ
HP ھائیڈروپونکس کی تاریخ حضرت عیسی(علیہ السلام) کی پیدائش کے سیکڑوں سالوں پہلے سے ہیں جن میں مصری، میکسکنس، عراقی اور چائینیز سرے فہرست ہیں جن میں سے بابللن کے ہوا میں جھولتے لٹکتے ہوئے باغات جو سا ت عجائبات میں سے ہیں۔ HP کی مثالیں ہیں۔

لفظ "Hydroponics" ایک امریکن سائنس دانC Dr. W.F. GERICK نے 1936ء میں دنیا کو HP سے روشناس کرایا جو جدید HP کی بنیاد بنی۔
روائتی (مٹی) کا طریقہ بمقابلہ HP
روائتی طریقہ کاشتکاری
'HP ھائیڈروپونکس سسٹم
.۱) اس میں پانی کے اخراجات بمقابلہ HPکے 90% زیادہ ہوتے ہیں کیوں کہ اصل پودے کو 10% پانی ملتا ہے اور90%پانی زمین میں جذب ہوجاتا ہے۔اور وہ پانی زایع ھو جاتا ھے
•۱) HP سسٹم میں پانی کی 90% بچت ہوتی ہے کیوں کہ صرف 10% پودوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
?۲) مقابلتا کم صحت مند ہوتے ہیں۔
S۲) HP سسٹم میں بہت زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔
å۳) کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے زہریلی دوائیں وافر مقدار میں استعمال ہوتی ہیں جو کہ عام انسان کی صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں۔
۳) چونکہ HP میں مٹی کے مقابلہ میں زمینی حشرات کے نہ ہونے کی وجہ سے زہریلی ادویات کا استعمال نہیں ہوتا۔ اسلئے انسانی صحت کیلئے بہت بہتر ہوتے ہیں۔
å۴) زمینی پودے چونکہ زمین سے غذا حاصل کرتے ہیں۔ان کی جڑوں کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اس لئے نشونمابہت سست ہوتی ہے۔
Å۴) HP سسٹم میں غذا اور آکسیجن پودوں کو بغیر مشقت کئے مل جاتے ہیں۔ تو پودے جلدی نشونما پا جاتے ہیں۔
\ (Hydroponics System) ھائیڈروپونکس سسٹم کے کیا معنی ہیں۔
(Hydroponic System) (HP) ھائیڈروپونکس دو لفظوں سے مل کر بنا ہے (۱) ھائیڈرو (۲) پونکس۔ ھائیڈرو کے معنی پانی(۲)پونکس کامعنی کام کرنا۔ یہ یونانی نام ہے۔ یعنی پانی کے ساتھ کام کرنا۔
 

image


دراصل HP ایک سائنس ہے جس میں پودوں کو پانی میں Nutrient کی مدد سے بغیر مٹی کے،پانی نارمل کے برادے، چکنی مٹی کی گولیاں جن کو بہت زیادہ حرارت پر پکایا جاتا ہے۔ اس وجھہ سے HP سسٹم میں سب سے زیادہ اہم چیز Nutrient ہے جس کی وجہ سے آپ اپنی کاشت کے حساب سے اِس کو بناتے ہیں یھ وجھ کے ہر شہ زیادہ طاقتور اور خوبصورت ہوتی ہے اگر آپ کنٹرول ماحول میں اُگائیں تو پورے سال سبزیاں فروٹ اور پھول اگاسکتے ہیں نہ صرف یہ کہ سال بھر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں آپ کسی بھی ملک کی کوئی بھی شہ اور کسی بھی وقت اگا سکتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ کو جوفصل سال میں ایک بارملتی ہے HP میں 4 بار لے سکتے ہیں۔

(HP) سسٹم (ھائیڈروپونکس آپ کے لئے کیوں اچھا ہے)
۱) HP سسٹم میں آپ شہروں میں بالکونی، چھت اور چھوٹے لان میں سبزیاں، فروٹ اور پھول اُگا سکتے ہیں حتیٰ کہ کمرشل پیمانہ پربھی HP سستم کو استیعمال کرسکتے ہیں۔ جس میں پانی کی حد درجہ بچت ہوتی ہے۔ پیداوار جلدی اچھی اور کم از کم چار گُناہوتی ہے۔ کینڈا، امیریکہ اور سرد ممالک میں برف باری کی وجہ سے زمینی پیداوار ناممکن ہوتی ہے وہاں لوگ اپنے بڑے بڑے تحہ خانوں (Bastment) میں اپنی اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ CANADA کا ایک HP کا کسان نہ صرف وہ کینڈا کی ٹماٹر کی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے۔
۲) HP سسٹم میں چونکہ پیداوار زمین میں نہیں ہوتی تو اس کی وجہ سے ہر شہ زہریلی مادوں سے پاک ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ان کا ذایقہ بھی اچھا ہوتا اور مضرِصحت بھی نہیں ہوتے ہیں۔
۳) HP سسٹم کے باغات میں چلنا پھرنا بھی آسان ہوتا ہے آپ اکثر پکے فرش پر چلتے ہیں۔
۴) HP سسٹم میں لیبر کی تعداد بھی حد سے زیادو کم ہوتی ہے۔

HP سسٹم میں پودے اُگانے کے طریقے
HP سسٹم میھجسآمینی یا گملہ کے مقابلے میں چھت مختلف طریقوں سے آپ پودے اُگا سکتے ہیں۔

جاری رہے گا

 
آپ کالم نگار سے مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس اور فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں:
ای میل: [email protected]
فون نمبر: 03343152365
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Hydroponics in Pakistan - Today we have come a long way and have a new grasp on an old method of providing GMO free, healthy, nutritious, and fresh food to everyone in all climate conditions, and we’re only starting to capitalize on its technology. Growing hydroponically is one of the most efficient ways to grow your own food. Find all the updated information on Hydroponics in Pakistan.