قیامت کے دن میری امت اس حالت
میں بلائی جائے گی کہ ان کے منہ اور ہاتھ آثار وضو سے چمکتے ہوں گے تو جس
سے ہوسکے چمک زیادہ کرے۔ (بخاری شریف )
جو شخص وضو پر وضو کرے اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔(ترمذی شریف)
مسلمان بندہ جب وضو کرتا ہے تو کلی کرنے سے منہ کے گناہ گر جاتے ہیں اور جب
ناک میں پانی ڈال کر صاف کیا تو ناک کے گناہ نکل گئے اور جب منہ دھویا تو
اس کے چہرے کے گناہ نکلے یہاں تک کہ پلکوں کے نکلے اور جب ہاتھ دھوئے تو
ہاتھوں کے گناہ نکلے یہاں تک کہ ہاتھوں کے ناخنوں سے نکلے اور جب سر کا مسح
کیا تو سر کے گناہ نکلے یہاں تک کہ کانوں سے نکلے اور جب پاؤں دھوئے تو
پاؤں کی خطائیں نکلیں یہاں تک کہ ناخنوں سے۔ پھر اس کا مسجد کو جانا اور
نماز پڑھنا اس کے علاوہ ہے۔ ( نسائی شریف)
جو شخص سخت سردی میں کامل وضو کرے اس کےلئے دوگنا ثواب ہے۔ (طبرانی) |