انبیاء کرام اور معلومات

نبی اس پیارے انسان کو کہتے ہیں جس پر اللہ تعالٰی نے مخلوق کی ہدایت کے لئے وحی بھیجی ہو -اور جو نئی شریعت لے کر آئے او کو رسول کہتے ہیں ہر رسول نبی ہوتا ہے -اور ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔ دنیا میں سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام تشریف لائے۔ اور سب سے پہلے رسول حضرت نوح علیہ السلام تھے۔
سب سے آخری رسول اور نبی ہمارے نبی حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ہیں۔

نبی علیہ السلام اللہ تعالٰی کے برگزیدہ اور محبوب بندے ہوتے ہیں ۔ انبیاء علیہم السلام پر وحی نازیل ہوتی ہے۔ ان کی نگہبانی اور ترتیب خود اللہ تعالٰٰی فرماتا ہے۔ انبیاء علیہم السلام اعلٰی نسب، سیرت، عبادت گزار، پرہیزگار، اور حسن اخلاق کے پیکر ہوتے ہیں۔ ۔ انبیاء علیہم السلام کو عقل کامل دی جاتی ہے۔

اللہ تعالٰی انہیں ہر ایسی بات سے دور رکھتا ہے جو باعث نفرت ہو۔ انبیاء علیہم السلام معصوم ہوتے ہیں یعنی ان سے چھوٹا بڑا کوئی بھی گناہ ممکن نہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انبیاء علیھم السلام کی تعداد سے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا انبیاء کی تعداد دو لاکھ چوبیس ہزار ہے تفسیر روح البیان ج 2 ص 329

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا انبیاء کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے اور رسل کی تعداد تین سو تیرہ ہے ۔ کنزل العمال 12 : 108 ‘:32276۔

حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رسولوں کی تعداد کی تین سو پندرہ ہے ۔(کنز العمال 12:108 :32275

ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی دادی جان کا نام مبارک حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا۔ تھا

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام حضرت تارخ رضی اللہ عنہ تھا

ربنا اغفرلی ولوالدی واللمؤمنین یوم یقوم الحسابo
ترجمہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی )اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب ہوگا ۔(سورہ ابراہیم ،پارہ ۴،آیت نمبر ۳۱ ) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تارخ مومن ،مؤحد اور جنّتی تھے آزر بُت پرست آپکا چچا تھا حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے والد کی مغفرت کے لئے دعا کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ مسلمان تھے کیونکہ کافر کے لئے مغفرت کی دعا نہیں کی جاتی ۔
بصص الانبیاء، خصائص کبریٰ وغیرہ
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1381533 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.