پنشن

پنشنرز کے مسائل

سابق ملازمین اور پنشنرز ھمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جنھوں نے اپنی جوانی اس ملک و قوم کی خدمت میں گزار دی۔ لیکن یہ ملازمین اپنی زند گی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی، بیماری، اور محتاجی میں گزارنے پر مجبورہوتے ہیں۔ دوران ملازمت کم تنخواہ ہونے کی وجہ سے ان کی پنشن بھی کم ہوتی ہے۔ اور اگر ان کی پنشن میں اضافہ ہو بھی تو وہ صرف دس یا پندرہ فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا جو کہ بڑھاپے کا یہ مشکل وقت سکون سے گزارنے کے لئے نا کافی ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ ان بزرگ پنشنرز کے لئے اس سے کچھ زیادہ مالی فائدے کا اعلان کرے تاکہ وہ اپنا برھاپا اطمینان و سکون سے گزار سکیں۔ جس طرح حاضر سروس ملازمین کو ہر سال دسمبر میں انکریمینٹ دیا جاتا ہے اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی ہر سال کچھ نہ کچھ اظافہ کیا جانا چاہئیے۔ حال ہی میں حکومتی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جو کہ نہائیت احسن اقدام ہے لیکن پنشنرز کو نظر انداز کر دیا گیا۔ حکومت کو چاہئیے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں میں بھی کم از کم دو گنا ماہانہ اضافہ کرے۔ مزید یہ کہ ان معمولی پنشن یافتہ افراد کیلئے مفت علاج معالجے کا اعلان ہو،بینظیر انکم سپورٹ اور بیت المال سے ضرورت پڑنے پر مدد کی جائے،کیونکہ قومیں اپنے بڑوں کی عزت کر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔

 

Nabilah Ishaq
About the Author: Nabilah Ishaq Read More Articles by Nabilah Ishaq: 3 Articles with 1526 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.