مظلوم بلوچستان اور سینیٹ چیئرمین شپ کا حصول

ہمارے پیارے محروم اور مظلوم صوبے بلوچستان میں پہلے دہشت گرد یا ناراض بھائی ملک کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھائیوں کو بسوں سے اتار کر ان کے شناختی کارڈ چیک کرکے انہیں قتل کرتے تھے یہ تو تھی عوام کے ساتھ کی گئی بات، اب ہمارے پیارے محروم اور مظلوم صوبے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں یا کہہ لیجئے سینیٹرز کو چن چن کر سیاسی قتل کیا گیا، ہوسکتا ہے کہ اس سے بلوچستان کی محرومی دور ہوجائے۔ اللہ کرے ہمارے ملک میں بہتری کے کام اب شروع ہوجائیں اور اس کا کریڈٹ بلوچستان کے چھ یا سات سینیٹرز اور ان کے اتحادی پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور نامعلوم طاقتور اداروں کو جائے گا اور اگر اب بھی ایسا نہ ہوا تو گالیاں صرف مذکورہ سیاستدانوں کو ہی پڑنی ہے جو کہ سامنے ہیں اور جو سامنے نہیں انہیں نہ پہلے کچھ کہا یا لکھا جاسکتا تھا اور نہ اس ایڈونچر کے بعد کیا جاسکے گا۔

سینیٹ یعنی ایوان بالا میں قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر چیئرمین شپ اور ڈپٹی شپ دی جانی بلوچستان کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لئے سود مند ہوتی مگر جس طرح کی گھنائونی (بظاہر) حرکات کے بعد سیاسی فوائد کے لئے پہلے سینیٹرز منتخب ہونے کے عمل اور پھر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین شپس کے لئے کام کئے گئے اس پر بہت سے حلقے کافی خوش ہوسکتے ہیں مگر دردمند پاکستانیوں کے لئے اس میں کوئی خیر نظر نہیں آرہا، ہاں یہ ضرور نظر آرہا ہے کہ کس طرح اپنے مفادات کے لئے سیاستدانوں کی ہارس ٹریڈنگ ہوئی اور اس کے نتائج یقینا ملک کے لئے تشویش ناک آنے کے چانسز زیادہ ہے بحرکیف اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ملک و قوم کے لئے ہم سب کو اعمال اور دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 532806 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.