پادری کا کھلونا کیسے ہوائی جہاز کی ایجاد کا سبب بنا؟

رائٹ برادران کا باپ ایک پادری تھا- ایک دور دراز سفر سے واپسی پر اس نے اپنے بچوں کے لیے ایک مشینی کھلونا خریدا- جب وہ گھر واپس آیا تو دونوں بچے اسے ملنے کی خاطر اس کی طرف بھاگے-
یہ دیکھ کر اس نے کہا “ بیٹوں میں تمہارے لیے ایک چیز لایا ہوں لو اسے کیچ کرو“-
یہ کہہ اس نے کھلونا ان کی طرف پھینک دیا مگر وہ لڑکوں کی سمت میں جانے کے بجائے چھت کی سمت اڑنے لگا اور چند لمحے فضا میں پھڑپھڑا کر فرش پر گر پڑا- بچوں نے حیرانی کے عالم میں یہ منظر دیکھا اور اسے پکڑنے کے لیے بھاگے-
درحقیقت وہ اڑنے والا ایک مشینی کھلونا تھا جو تار٬ بانس اور کاغذ کا بنا ہوا تھا- اسی کھلونے کو دیکھ کر رائٹ برادران میں پرواز کا شوق پیدا ہوا جو بعد ازاں ہوائی جہاز کی ایجاد کا سبب بنا-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: