لوڈشیڈنگ کا حل - پاکستان میں موجود سستے اور معیاری جنریٹرز

پاکستان میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ ناقابلِ برداشت ہوتا ہے- ایسے میں گرمی کے ستائے عوام کی نظریں بجلی کے حصول کے لیے متبادل کے طور پر جنریٹر کی خریداری کی جانب اٹھ جاتی ہیں- تاہم اس معاملے بھی بیشتر افراد اس مشکل کا شکار دکھائی دیتے ہیں کہ آیا کونسا ایسا جنریٹر خریدا جائے جس کی قیمت بھی مناسب ہو اور کارکردگی بھی معیاری اور قابلِ بھروسہ- تو پھر ہمارا آج کا یہ آرٹیکل ایسے لوگوں کی رہنمانی کے لیے ہی ہے-

Lutian LT3600ES
یہ ایک 2.8 کلو واٹ کی بجلی کی پیداوار کا حامل جنریٹر ہے جس میں سیلف اسٹارٹ کی سہولت بھی موجود ہے- اس جنریٹر کی مارکیٹ میں قیمت 33987 روپے ہے- کمپنی کے مطابق اس جنریٹر کی تیاری میں 100 فیصد کاپر کا استعمال کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے یہ 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے- اس جنریٹر میں ڈیجیٹل وی ٹی ایف میٹر بھی نصب ہے جو آپ کو وولٹیج سے آگاہ کرتا ہے-

image


Jasco J-2200
جیسکو ایک معروف کمپنی ہے جس کے تیار کردہ جنریٹر قابلِ بھروسہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں- یہ بھی ایک سیلف اسٹارٹ جنریٹر ہے جو کہ 1.5 کلو واٹ کی بجلی کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے- 100 فیصد کاپر وائنڈنگ کا حامل یہ جنریٹر پیٹرول اور گیس دونوں اقسام کی توانائی کی مدد سے چلایا جاسکتا ہے- اس جنریٹر کے فیول ٹینک میں 12 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کیا جاسکتا ہے- سنگل سلینڈر والے اس جنریٹر کی قیمت 39 ہزار روپے ہے-

image


Magma MG4000
یہ 2.8 کلو واٹ کی بجلی کی پیداوار کا حامل جنریٹر ہے جو 220 وولٹ مہیا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے- اس جنریٹر میں196 سی سی کا 7.0 ہارس پاور والا ہیوی ڈیوٹی انجن نصب ہے جبکہ اس جنریٹر کو ڈیجیٹل ڈسپلے پینل سے بھی آراستہ کیا گیا ہے- یہ جنریٹر بھی پیٹرول اور گیس دونوں اقسام کی توانائی کی مدد سے چلایا جاسکتا ہے- اس الیکٹرک اسٹارٹ جنریٹر کی قیمت 33 ہزار روپے ہے-

image


Jasco FG2200
یہ بھی جیسکو کمپنی کا ہی ایک ماڈل ہے جو کہ پیٹرول اور گیس دونوں اقسام کی توانائی کی مدد سے اپنی خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس جنریٹر میں کمپنی کی جانب سے ہی Gas Kit نصب کردی جاتی ہے- اس جنریٹر کو کِک ( Recoil Start ) سے اسٹارٹ کیا جاتا ہے- 1.5 KVA کے حامل اس جنریٹر کی تیاری میں 100 فیصد کاپر وائنڈنگ کا استعمال کیا گیا ہے- اس جنریٹر کی قیمت 21500 روپے ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جنریٹر کے انجن کا شور بھی بہت کم ہوتا ہے-

image


Rado RD3500
یہ صرف پیٹرول کی مدد سے چلایا جانے والا جنریٹر ہے جس کی قیمت 26999 روپے ہے- 3 KVA کے اس جنریٹر کی تیاری میں 100 فیصد کاپر وائنڈنگ کا استعمال کیا گیا ہے- اس جنریٹر کے فیول ٹینک میں 15 لیٹر پیٹرول کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے انجن کا شور نہ ہونے کے برابر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Demand for alternative arrangements is increasing as there is no solution for power outages. Households are looking for alternative options as the situation isn’t getting any better. The power outages increases during summer season as that is the peak time for load shedding. Generator and UPS are the two of the most common options that households opt for.