دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی چند بہترین تصاویر

دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی اہم ترین خبروں کی چند نمایاں تصاویر کا انتخاب آپ کے لیے یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔
 

image

خواتین گڈی پڑوا فیسٹیول کے دوران روایتی لباس پہنے موٹر سائیکلوں پر سوار ہیں۔ یہ فیسٹیول ممبئی میں مہاراشٹرا کے لوگ نئے سال کے آغاز پر مناتے ہیں۔
 

image

اس تصویر میں لوگ ٹوکیو کے موری آرٹ میوزیم میں لیئنڈرو ارلیچ کے تخلیقی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فنکار کی اس تخلیق کو ’بلڈنگ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں مناظری فریب بنانے کے لیے شیشوں کا استعمال کرتے ہیں۔
 

image
برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم میں اہم کردار ادا کرنے والے نائجل فراج اور اس مہم کے بانی ایرون براؤن مچھلیاں چھوڑنے کے لیے پکڑ رہے ہیں۔ وہ پارلیمان کے ایوانوں کے قریب دریائے تھیمز میں علامتی طور پر مچھلیاں پھینک رہے ہیں۔ ان کے اس عمل کا مقصد ان اثرات کی جانب اشارہ کرنا ہے جو ان کے خیال میں کامن فشریز پالیسی میں تاخیر کی بنا پر برطانوی فشنگ صنعت پر پڑ سکتے ہیں۔
 
image
اس تصویر میں لوگوں کو لاس اینجلس میں ہالی وڈ واک اور فیم پر سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 
image
شکاگو میں سینٹ پیٹرک ڈے کے موقع پر دریائے شکاگو کو گہرا ہرا رنگ دیا گیا ہے۔ دریا کے پانی کا رنگ تبدیل کرنا اس شہر کی 1962 کے بعد سے روایت ہے۔
 
image
نیویارک کے آئی ایف سی سینٹر میں ویز اینڈرسن کی نئی فلم ازل آف ڈاگز کی خصوصی سکریننگ کے موقع پر کتے ریڈ کارپٹ پر چل رہے ہیں۔
 
image
کھٹمنڈو میں انسان نما روبوٹ صوفیا اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران تقریر کر رہی ہے۔ یہ روبوٹ چہرے کے 60 سے زیادہ تاثرات تبدیل کر سکتی ہے۔
 
image
شہزادے ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے دعوت نامے لوٹی سمال نے شائع کیے ہیں جنھوں نے حال ہی میں لندن میں ویسٹ وڈ اور برنارڈ سے سیکھنے کا کام مکمل کیا۔
 
image
عراق کے قصبے اقرا میں عراقی کرد افراد پہاڑی پر مشعلیں اٹھائے نئے سال نوروز کے موقع پر جشن منا رہے ہیں۔
 

تمام تصاویر کاپی رائٹ کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the world this week. Like Women dressed in traditional costumes ride motorbikes as they celebrate the Gudi Padwa festival, the beginning of the new year for Maharashtrians in Mumbai, India.