سپر پاور کی پاکستان کو دھمکی اور ضیاﺀ الحق کا کرارا جواب

7895 views

ایک مرتبہ روسی سفیر نے ایوان صدر میں جنرل محمد ضیاء الحق سے ملاقات کی اور تحکمانہ انداز میں کہا کہ جنرل صاحب آپ ایک روسی میزائل کی مار بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں ورنہ آپ کا انجام بہت برا ہوگا۔ سوویت یونین وہ سفید ریچھ ہے جہاں ایک بار پنجے گاڑ لیتا ہے وہاں سے نکلتا نہیں ہے ۔ آدھی سے زیادہ دنیا پر سوویت یونین کا قبضہ اس بات کا ثبوت ہے ۔

ضیاء الحق روسی سفیر کی یہ تلخ باتیں تحمل سے سنتے رہے پھر جب روسی سفیر جانے کے لیے کرسی سے اٹھا تو جنرل صاحب نے الوداع کہتے ہوئے کہا مسٹر ایمبسیڈر یہ درست ہے کہ سوویت یونین نے آدھی دنیا پر قبضہ کر رکھا ہے یہ بھی درست ہے کہ آپ کا ایک میزائل مجھے یہیں بیٹھے بیٹھے قبر میں اتار سکتا ہے لیکن یہ بات یاد رکھو ایک طاقت اور بھی ہے جو سوویت یونین سے کہیں بڑی ہے اور وہ طاقت اﷲ تعالیٰ کی ہے جب تک اس نے میری زندگی لکھی ہوئی ہے دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں مار سکتی جاؤ اور اپنے حکمرانوں کو بتا دو میں یہیں بیٹھا تمہارے میزائلوں کا انتظار کررہا ہوں۔

Comments
YOU MAY ALSO LIKE:

Written byNews Desk

Hamariweb's editorial desk covering news, guides and explainers on everyday life in Pakistan.