خدیجہ، صنم جاوید، طیبہ کی ضمانتیں مسترد - مریم نواز کا جھگڑا اور ضمانت میں اصل رکاوٹ

image
 
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ ،صنم جاوید ،طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردی ہیں۔ یہ تینوں خواتین اب تک جیل میں کیوں ہیں۔۔ اور صنم جاوید کا مریم نواز کے ساتھ کس بات کا جھگڑا ہے۔۔ یہ وہ ان تینوں خواتین کے حوالے سے وہ تمام معلومات اچ ہم آپ کو بتائین گے جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔۔

سانحہ نو مئی کے بعد جہاں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے برج زمین بوس ہوگئے وہاں چند خواتین نے جیلیں کاٹ کر بزدلی سے بھاگ جانے والے مردوں کیلئے بھی نئی مثال قائم کردی ہے۔

عدالت نے سانحہ نو مئی کے واقعات میں ملوث خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردی ہیں۔
 
 
آئیے دوستو۔ اب آپ کو ان تینوں خواتین کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں۔۔۔۔

جیل کی سختیاں برداشت کرنے کے باوجود ڈٹ کر کھڑی رہنے والی طیبہ راجہ عمران خان کے جانثاروں میں ہمیشہ سب سے آگے رہیں۔

طیبہ راجہ نے سوشل میڈیا اور عملی میدان میں بھی ہمیشہ عمران خان کے مؤقف پر لبیک کہا اور سانحہ نو مئی کے بعد جہاں بڑے بڑے دعوے کرنے والے مرد میدان چھوڑ کر بھاگ گئے وہاں طیبہ ابھی بھی ڈٹ کر کھڑی ہیں۔

خدیجہ شاہ بھی سانحہ نو مئی کے واقعات کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔

لندن اسکول آف اکنامکس سے بین الاقوامی تعلقات میں بی اے کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان آکر اپنی والدہ کو فیشن لیبل بنانے میں مدد کرنے بعد فیشن انڈسٹری میں اپنا ایک نمایاں مقام بنانے والے خدیجہ شاہ سابق صدر پرویز مشرف کے وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔

سلمان شاہ عثمان بزدار کی حکومت میں بھی مشیر رہے۔ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھیں جس میں گرفتاری کے بعد اب تک جیل میں ہیں۔
 
image

صنم جاوید کو پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی جیالی کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔۔ صنم جاوید عمران خان کے ان فینز میں شامل ہیں جن کیلئے عمران خان سے بڑھ کر کوئی رشتہ اہم نہیں۔ صنم جاوید نے عمران خان کے حوالے سے تلخ بات کر نے پر اپنے والد سے بھی ناطہ توڑ لیا تھا۔

صنم جاوید سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی سب سے بھرپور آواز سمجھی جاتی تھیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز صنم جاوید سے کچھ زیادہ ہی خائف ہیں اور مریم نواز کی ایما پر ہی انہیں ضمانت نہ ملنے کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے۔

9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد صنم جاوید نے پہلے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کئے
اس کے بعد وہ لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں میں شامل ہوئیں اور کئی جگہوں پر انہیں احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ ،صنم جاوید ،طیبہ راجہ کی ضمانتیں مسترد کردی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ابھی مزید وقت جیل میں ہی گزارنا ہوگا۔
YOU MAY ALSO LIKE: