اچھا وقت

رات کی خاموشی سے نکلتی باتیں اپنا راستہ بناتے زد قلم ہو رہی تھیں اور زندگی کے بھید کھول رہی تھیں اور آنسؤں کی سیاہی سے لکھے سچے الفاظ اپنا مطلب بیان کر رہے تھے اور قاری کے دل پر اثر کر رہے تھے اور اُس لمحے ارد گرد کی دنیا سے بے خبر کر رہے تھے نہ وقت گُزر رہا تھا نہ جی بھر رہے تھے ہاتھ قلم کو نہیں چلا رہا تھا بلکہ قلم سوچ کو بھگا رہا تھا کہ وقت کیا ہے کہ گُزرے تو پتہ نہ چلے اور پتہ ہو تو گُزر کے نہ دے اور وہ وقت بھی گُزر چُکا تھا جو گُزر کر نہیں دے رہا تھا کہتے ہیں کہ سب سے قیمتی تحفہ جو آپ کسی کو دے سکتے ہیں وہ آپ کا وقت ہوتا ہے ایک اچھا وقت حامد کی زندگی میں داخل ہو چکا تھا اور ہو رہا تھا لیکن اب وہ اُس کے ساتھ موجود نہیں تھی جس کے ساتھ وقت اچھا گزرتا تھا وہ سوچ رہا تھا کہ مجھے خُدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ تنگی اور دُشواری اب نہیں رہی اور خوشحالی نے قدم جماۓ ہیں اُسے ایک بزرگ کی باتیں یاد آرہی تھیں کہ جو کہا کرتے تھے کہ کچھ لوگ ہر وقت اچھے وقت کے انتظار میں موجود لمحوں کو خراب کر رہے ہوتے ہیں اچھا وقت یہی ہے جو ابھی ہے اور اگر موجود لمحہ پر ہم راضی ہو جایں تو آنے والا وقت بھی رضا دے جاۓ گا جو گُزر گیا وہ بھی اچھا تھا اور جو گزر رہا ہے وہ بھی اچھا اور جو آۓ گا وہ بھی اچھا ہو گا انسان اپنی سوچ اور خیالات میں جی رہا ہوتا ہے اگر منفی خیالات ہونگے تو منفی کا امکان بڑھتا ہے اور مثبت سوچ مثبت واقعات کو جنم دیتی ہے اگر انسان کے اندر کی کیفیات اور جزبات اچھے ہوں تو باہر سب اچھا لگتا ہے اور نیکی اور دوسروں کے ساتھ بھلائ کا جزبہ جاگتا ہے جس سے خوشی کی کیفیت جنم لیتی ہے اور آپ کے اچھے وقت کو اور اچھا کر دیتی ہے اور سوچ میں منفی ہو اور دوسروں کے لیے بُرا سوچنا ماحول کو بُرا بناتی ہے اور صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اچھا وقت بھی اچھا نہیں لگتا ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمارے نیت اور جزبات تو دُرست ہوتے ہیں مگر دوسروں کا رویہ منفی اور حالات ناسازگار اور مخالف ہو جاتے ہیں اور یہ ہی صبر کرنے کا وقت اور رحمت متوجہ کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے جو اکثر ہم شکوہ شکایت میں ضائع کر بیٹھتے ہیں اور انسان ہمت کرے تو وہ وقت بھی خوبصورت بن سکتا ہے اور خُدا کو اپنے ساتھ کیا جاسکتا ہے -

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 291064 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.