ایک پاگل وزیراعظم اور پاگل بادشاہ کا قصہ

وزیراعظم انگلستان سرونسٹن چرچل ایک بار پاگل خانے کا معائنہ کر رہے تھے- انہوں نے گھوم پھر کر ساری جگہیں دیکھ لیں تو سوچا کہ پاگل خانے کے کسی باسی سے بھی بات چیت ہونی چاہیے-

دفتر کے باہر ایک شخص کو کھڑے دیکھ کر چرچل نے اس سے پوچھا “ آپ کی تعریف؟“-

وہ بولا “ میں پاگل خانے میں زیرِ علاج تھا اب صحت یاب ہوچکا ہوں اور آج ہی اپنے گھر لوٹ رہا ہوں - اور آپ کی تعریف؟“-

چرچل نے کہا “ میں برطانیہ کا وزیر اعظم ہوں“-

یہ سن کر وہ شخص ہنسا اور چرچل کے کندھے پر ہاتھ مار کر ہمدردی بھرے انداز میں بولا “ بڑے میاں فکر کرنے کی ضرورت نہیں٬ آپ جلدی صحت یاب ہوجائیں گے- مجھے جن ایام میں پاگل خانے لایا گیا تھا میں بھی خود بادشاہ کہتا تھا“-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: