رواں سال کی چار خوشیاں

اﷲ پاک کا کروڑ مرتبہ شکر ہے کہ اس مرتبہ دو ہفتوں میں چار خوشیاں نصیب ہوئیں

1۔برادرم حضرت مولاناغلام نبی شاکر صاحب دام مجدھم کے صاحبزادے مولوی عبدالقدیر صاحب جنہوں نے اس سال جامعہ سراج العلوم مانسہرہ سے سند فراغت حاصل کی ،جامعہ سراج العلوم کے مہتمم یادگار اسلاف شیخ الحدیث حضرت مولاناسید غلام نبی شاہ صاحب ہیں ،جامعہ کی سالانہ تقریب میں حضرت مولاناڈاکٹر محمدمنظور مینگل صاحب آف کراچی اور داعی امن حضرت مولانا عبدالحمید وٹو صاحب مہمان خصوصی تھے تقریب میں ضلع بھر کے جید علماء کرام نے بھی شرکت کی اور طلباء کی دستار بندی بھی فرمائی ۔

2۔جامعہ عثمانیہ پشاور جس کا شمار عالم اسلام کے بڑے مدارس میں ہوتاہے یکم اپریل 2018بروزاتوار کو جامعہ سے راقم الحروف کے صاحبزادے عزیزم مولوی محمد ہاشم غفران گڑنگی نے سند فراغت حاصل کی ۔جامعہ کی اس سالانہ تقریب میں راقم الحروف نے حضرت مولاناعبدالھادی،حضرت مولاناقاری عبدالرشید ،حضرت مولانامحمد طارق نعمان گڑنگی ،حضرت مولانارشیدالحسن ،حافظ احتشام الحق ،حافظ ظہور الحق، محمد عاقب فرقان ،ضیاء الباری کے ہمراہ شرکت کی ،جامعہ عثمانیہ میں شیخ الحدیث حضرت مولاناخلیل الرحمان نعمانی ؔ دام مجدھم سے بھی ملاقات ہوئی ،حضرت کے صاحبزادے نے بھی جامعہ ہذاسے ہی اس سال سند فراغت حاصل کی ۔موجودہ دور کے عظیم عالمِ دین حضرت مولانامفتی غلام الرحمن صاحب جامعہ ہذاکے مہتمم و شیخ الحدیث ہیں ان ہی کی سرپرستی میں اس تعلیمی سال میں جامعہ سے 126فضلاء نے سند فراغت حاصل کی اور تقریباً40حفاظ کرام نے اپنے سینوں میں عظیم کتاب قرآن مجید کو محفوظ کیا،جامعہ کے بنات کے شعبے سے 41 فاضلات نے بھی اپنی علمی پیاس کو بجھایا ۔جامعہ عثمانیہ میں یہ دن ایک یادگار گزرااور اکابر کی دعائیں بھی حاصل کرنے کا موقع ملا،اس دن کی محبت بھری ادائیں اور وفائیں ہمیشہ یاد رہیں گیں ۔

3۔بزرگ عالم دین استاذالاساتذہ حضرت مولاناعبدالھادی صاحب مدظلہ کے چوتھے صاحبزادے مولوی ضیاء الرحمن نے جامعہ اشاعت الاسلام کالج دوراہا مانسہرہ سے دورہ حدیث اس سال مکمل کیا،جامعہ کے شیخ الحدیث حضرت مولاناخلیل الرحمن نعمانی صاحب ہیں اور مہتمم جامعہ ہذانمونہ اسلاف حضرت مولاناعبدالقدوس صاحب ہیں جامعہ کی سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی ترجمان مدارس اسلامیہ حضرت مولاناقاضی عبدالرشید صاحب مہتمم جامعہ فاروقیہ راولپنڈ ی اور جرنیل علماء حق حضرت مولاناقاضی خلیل احمد صاحب تھے تقریب میں دیگر اکابر علماء کرام نے بھی شرکت کی اور ان ہی کے ہاتھوں سے جدید فضلاء کرام جامعہ ہذاکی دستار بندی ہوئی۔

4۔جامعۃ البنات صدیقہ کائنات ؓ میں ماشاء اﷲ تکمیل بخاری شریف کا ایک یادگارپروگرام 25مارچ2018بروزاتوار کوہوا۔یہ مانسہرہ کی تاریخ کا ایک تاریخی پروگرام خواتین کا تکمیل بخاری کے سلسلہ میں ہواجس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ،تقریب میں جناب سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ،سردار سید غلام ضلعی ناظم مانسہرہ ،جرنیل علماء حق حضرت مولاناقاضی خلیل احمد صاحب ودیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی ۔اس پروگرام کاسب سے عظیم اور یادگار ومثالی منظر امام اہلسنت حضرت مولاناشیخ الحدیث سید ی وسند ی مولانامحمد سرفراز خان صفدر ؒ اور استاذالمحدثین مفسر قرآن حضرت مولاناصوفی عبدالحمید سواتیؒ کے ہم سبق اور شیخ العرب والعجم حضرت مولاناحسین احمد مدنی ؒ کے شاگرد رشید حضرت شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد ادریس صاحب دامت فیوضھم فاضل دارالعلوم دیوبند کی آمد تھی ،بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس بھی حضرت شیخ نے ہی دیا اور تمام علماء کرام کو اور جامعہ کی فاضلات کوسند اجازت حدیث عطا فرمائی ۔پروگرام کی صدارت نمونہ اسلاف حضرت مولاناعبدالقدوس صاحب مہتمم جامعہ اشاعت الاسلام مانسہرہ نے کی ان پروگراموں میں شرکت کرنا ہمارے لیے ایک سعادت کی بات ہے کیونکہ وہاں نورانیت وروحانیت ہی کو پایااگر یوں کہاجائے تو مناسب ہوگا کہ چاردن ہم نے جنت میں گزارے ہیں ۔ان چاروں پروگراموں کی کامیابی پر رب کا کروڑمرتبہ شکر۔ان تمام پرگراموں میں علماء حقہ نے مدارس اور اہل مدارس کی ترجمانی کی اوران پروگراموں میں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ،چاروں پرگراموں میں علماء کرام کے علمی و مثالی بیانات ہوئی جوکہ عوام الناس نے بڑی دلچسپی سے سماعت کیے ،ان پروگراموں کی کامیابی پر شیخ الحدیث حضرت مولاناسید غلام نبی شاہ صاحب مہتمم جامعہ سراجیہ مانسہرہ ،استاذالحدیث حضرت مولاناعبدالقدوس صاحب مہتمم جامعہ اشاعت الاسلام مانسہرہ ،شیخ الحدیث حضرت مولانامفتی غلام الرحمن صاحب مہتمم جامعہ عثمانیہ پشاور اور ان کے رفقاء کاراور اپنے رفقاء کار کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں اوردعاگوہوں کہ اﷲ پاک جدید فضلاء کرام و فاضلات کو اپنے دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے اور تمام دینی مدارس ومساجد کی حفاظت فرمائے (آمین یارب العالمین)

Qazi Israil
About the Author: Qazi Israil Read More Articles by Qazi Israil: 38 Articles with 38466 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.