پیاز کے آنسو

میں تم سے نفرت کرتی ھوں۔کیونکہ تم مجھے رونے پر مجبور کر دیتے ھو۔
میں ایک پیاز سے باتیں کر رہی تھی۔ میرا تعلق پیاز سے عجیب و غریب ھے۔ آپ اسے بیک وقت محبت اور نفرت کا تعلق کہہ سکتے ھیں۔میں پیاز سے محبت کرتی ھوں۔کیونکہ میں کوئی بھی نمکین ڈش پیاز کے بغیر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔لیکن میں پیاز سے نفرت بھی کرتی ھوں۔کیوں کہ یہ مجھے رُلا دیتا ھے۔اور میری آنکھوں سے آنسو نکلنا شروع ھو جاتے ھیں۔
مجھے یہ مسلہ بہت عرصے سے ھے۔ جب میں MBA کر رہی تھی ۔اُن دنوں ھمارے پروفیسر نے ھمیں ایک ٹاسک دیا۔ ھمیں کہا گیا کہ آپ ایک ایسی پراڈکٹ کا آئیڈیا تیار کر کے لائیں جو کاروباری لحاظ سےبلکل نیا اور اچھوتا ھو۔آپ جانتے ھیں میرا آئیڈیا کیا تھا۔۔جی ہاں؛ ایک ایسا پیاز جو آپ کو رونے پہ مجبور نہ کرے۔ میرے نمبر اس ٹاسک میں اگرچہ بہت کم تھے۔ لیکن آپ جان چکے ھوں گے کہ پیاز میرے لیۓ شروع سے ھی ایک مسلہ رہا ھے۔
پھرمیں نے انٹر نیٹ کی د نیا کی خاک چھاننا شروع کردی۔ تاکہ کہیں سے کوئ ایسا طریقہ ہاتھ آجاۓ۔ اور میں پیاز سے بہنے والے آنسوٶں سے بچ سکوں۔
میں نے پڑھا کہ پیاز کاٹتے ھوۓ چیونگم گَم چبانا چاھیے۔۔۔اس نسخے سے پیاز کے آنسُو تو کم نہ ھوۓ۔۔البتہ میں چیونگ گم چبانے کی شوقین ھو گئ۔
ایک جگہ پڑھا کہ پیاز کاٹتے وقت ایک موم بتی جلا کر قریب رکھنی چاھیے۔۔میں نے یہ طریقہ بھی آزمایا۔۔ پیاز کے آنسو توکم نہ ھوۓ۔۔البتہ شدید گرم موسم میں موم بتی کے شعلے کی گرمی کی وجہ سے میری کوفت میں مزید اضافہ ھو گیا۔

میں نے اور بھی کچھ طریقے آزماۓ ۔مگر کچھ خاص فایدہ نہ ھوا۔۔میں بدستور پیاز کاٹتی رہی ۔اور میری آنکھوں سے پانی بہتا رہا ۔اسے میں پیاز کے آنسو کہتی ھوں۔
ایک روز میں ایک پرانی فلم دیکھ رہی تھی۔جس میں ہیرو اور ہیروئن کی شادی کا منظر دکھایا جا رہا تھا۔جب دلہن اپنے گھر سے روانہ ھونے لگی تو اس کے باپ نے دلہا سے کہا ۔۔۔۔۔ میری بیٹی کو ھمیشہ خوش رکھنا ۔میں اس کی آنکھوں میں آنسُو نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔۔۔
دُلہے نے کہا۔۔۔آپ بلکل پریشان نہ ھوں۔میں ھمیشہ اس کا خیال رکھوں گا۔ میں ایک پیاز کو بھی اس کے آنسو بہانے کی اجازت نہیں دوں گا۔۔۔۔۔۔میں اس کے لیۓ پیاز بھی خود کاٹوں گا۔۔۔
فلم تو ختم ھو گئ ۔ لیکن میری آنکھیں ایک نئے خیال سے چمک اُٹھیں۔
اب میں نے بھی اپنے لیۓ ایسے ھی دلہے کی تلاش شروع کردی ھے۔جو میرے لیۓ پیاز کاٹ سکے۔۔۔۔میں نے اخبارات میں اشتہار بھی دے دیا ھے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضرورت ھے ایک ایسے شوہر کی ۔ جو میرے لیۓ پیاز کاٹ سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔ 🐾 جینی 🐾۔۔۔۔

Raja Ibrar Hussain Aajiz
About the Author: Raja Ibrar Hussain Aajiz Read More Articles by Raja Ibrar Hussain Aajiz: 10 Articles with 12937 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.