من ابعض اھل بیت فاطمۃ سلام اللہ
علیھا فقددخل النار ولعن اللہ عجل عن علیہ
سیدہ سلام اللہ علیھا کے گھرانے کا دشمن منافق لعنتی اوردوزخی ہے
۵۰۔عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم من ابغضنا اھل البیت فھو منافق
"حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا :جس نے ہم اہل بیت سے بغض رکھا تووہ منافق ہے"
حوالاجات
۱۔احمد بن حنبل فضائل الصحابہ ۲:۶۶۱رقم ۱۱۲۶
۲۔محب الریاض النضرفی مناقب العشرہ ۱:۳۶۲
۳۔محب طبری ذخائرالعقبی فی مناقب ذوی القربی ٰ:۵۱
۴۔سیوطی الدرالمنشور فی التفسیر بالماثور ۷:۳۴۹
۵۱۔عن زرقال:قال علی رضی اللہ عنہ لایحبنا منافق ولاینغضنا مومن
"حضرت ذربیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :منافق شخص کبھی
بھی ہمارے ساتھ محبت نہیں کرتا اور مومن شخص کبھی بھی ہمارے ساتھ بغض نہیں
رکھتا"
حوالاجات
۱۔ابن ابی شیبہ المصنف،۶:۳۷۲، رقم ۳۲۱۱۶
۵۲۔عن جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما قال :خطنبا رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم وھو یقول :ایھاالناس !من ابغضنا اھل البیت حشرہ اللہ
یوم القیامۃ یھودیا۔یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم !وان صام وصلی ؟قال:ان
صام وصلی ۔
"حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشادفرمایا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فرمارہے تھے :"جس نے ہم اہل بیت کے ساتھ بغض رکھا روزے قیامت ا سکا حشر
یہودیوں کے ساتھ ہو گامیں نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم
!اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز بھی پڑھے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایاہاں:اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز بھی پڑھے اس کے باوجود دشمن اہل بیت
ہونے کی وجہ سے اللہ تعالی ٰ اس کی عبادات کو درفرما کر اسے یہودیوں کے
ساتھ اٹھائے گا)
حوالاجات
۱۔طبرانی المعجم الاوسط ۴:۲۱۲، رقم ۴۰۰۲
۲۔ہثیمی ،مجمع الزائد۹:۱۷۲
۳۔جرجانی تاریخ جرجان :۳۶۹
۵۳۔عن ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم والذی نفسی بیدہ!لایبغضنا اھل البیت احد الا ادخلہ اللہ النار
"حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا:خدا کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے!ہم اہل
بیت سے بغض رکھنے والا کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں کہ جسے اللہ تعالیٰ جہنم
میں نہ ڈالے۔
حوالاجات
۱۔حاکم المستدرک ۳:۱۶۲، رقم:۴۷۱۷
۲۔ ابن حبان الصحیح ۱۵:۴۳۵، رقم ۶۹۷۸
۳۔ذہبی سیراعلام النبوہ۲:۱۲۳
حاکم کے نزدیک یہ حدیث امام مسلم کی شرائط مطابق صحیح ہے
۵۴۔عن ابن عباس رضی اللہ عنہ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
لوان
رجلا صف بین الرکن والمقام فصلی وصام ثم لقی اللہ وھو مبغض لا اھل بیت محمد
دخل النار۔
"حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اگر کوئی شخص کعبة اللہ کے پاس رکن یمانی
اورمقام ابراہیم کے درمیان کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور روزہ بھی رکھے اور پھر
وہ اس حال میں مرے کہ اہل بیت سے بغض رکھتا ہو تو وہ شخص جہنم میں جائے گا"
حوالاجات
۱۔محب طبری ذخائرالعقبی فی مناقب ذوی القربی :۵۱
۲۔فسوی المعرفہ والتاریخ ۱:۵۰۵
۵۵۔عن معاویۃ بن حدیج عن الحسن بن علی رضی اللہ عنھما انہ قال لہ :یا
معاویۃبن حدیج !ایاک وبخضنا فان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال:لا
یبغضنا ولا یحسدنا احدالا ذید عب العوض یوم القیامۃ بساط من نار
"حضرت معاویہ بن حدیج نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ
آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا :اے معاویہ بن حدیج ہمارے ساتھ بغض رکھنے سے بچے
رہنا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان اقدس ہے:ہمارے
ساتھ بغض وحسد رکھنے والا کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں کہ جیسے قیامت کے دن
حوض کوثر سے آگ کے درے سے دھتکارا نہ جائے
حوالاجات
۱۔طبرانی المعجم الاوسط،۳:۳۹، رقم ۲۴۰۵
۲۔طبرانی المعجم الکبیر۳:۸۱، رقم :۲۷۲۶ |