تربوز ایک قدیم پھل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لذیز اور گرمی
کا بہترین علاج بھی ہے اب موسم گرما کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں پھلوں کی
دکانوں کی زینت ہوگا-
|
|
تربوز کا شمار دنیا کے پسندیدہ ترین پھلوں میں ہوتا ہے ، گرمیوں کے موسم
میں لوگ بہت شوق سے اسے کھاتے ہیں۔ اس میں موجود کم کیلوریز کی وجہ سے یہ
وزن کم کرنے کے لئے بہترین پھل سمجھا جاتا ہے۔
یہ پھل نہ صرف مفید ہے بلکہ اس کے بیجوں میں بھی غذائیت پائی جاتی ہے،
تربوز کے بیجوں کی چائے سے کئی بیماریوں جیسے کینسر کی روک تھام میں بھی
مدد ملتی ہے۔
لیکن اگر آپ تربوز کھانے لگیں اور آپ کو اس کے اندر اس طرح کا نشان نظر
آئیں تو فوری طور پر اسے پھینک دیں کیونکہ یہ تربوز ایک مصنوعی طریقے سے
بنایا گیا ہے اور اسے کھانے سے فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہوگا۔
|
|
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تربوز کھانے سے انسان کو اعصابی مسائل
کا سامنا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں ٹیومر بننے لگتے ہیں۔اگلی بار
آپ جب بھی اس طرح کا تربوز دیکھیں تو اسے ہرگز مت کھائیں۔
|