ایک مرتبہ خلیفہ ہارون الرشید کے صاحبزادے اپنے استاد
محترم کو وضو کرواتے ہوئے ان کے پاؤں پر پانی ڈال رہے تھے- خلیفہ ہارون
الرشید اچانک وہاں آئے تو بہت برہم ہوئے اور صاحب زادے کو خوب ڈانٹ پلائی-
جس پر استاد نے فوراً معذرت خواہانہ لہجے میں کہا “ نماز کا وقت جارہا تھا
اس لیے میں نے شہزادے کو زحمت دی“-
خلیفہ ہارون نے کہا “ میں نے شہزادے کو اس لیے ڈانٹا کہ اس نے اپنے دوسرے
خالی ہاتھ سے آپ کے پاؤں کیوں نہیں دھوئے؟“
(بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان) |